19 اگست، 2026، 9:36 AM

دباؤ بڑھا کر ایران سے وہ رعایتیں حاصل نہیں کی جا سکتیں جو کبھی معاہدے کا حصہ نہیں تھیں، قالیباف

دباؤ بڑھا کر ایران سے وہ رعایتیں حاصل نہیں کی جا سکتیں جو کبھی معاہدے کا حصہ نہیں تھیں، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا امریکی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ واشنگٹن اپنی پیدا کردہ مشکلات سے نکلنے کے لیے دباؤ کی ناکام پالیسی پر انحصار کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ ایران پر مزید دباؤ ڈال کر وہ ایسی رعایتیں حاصل کر سکتا ہے جو کبھی کسی مفاہمت یا معاہدے کا حصہ نہیں تھیں۔

قالیباف نے ایک سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ اور وزیر جنگ ہگست اس نوعیت کے اقدامات کے اہل نہیں ہیں۔

قالیباف نے امریکی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم سے کسی معجزے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے اور یہ امید نہیں کرنی چاہیے کہ وہ کسی شعبدہ باز کی طرح اچانک کوئی حل پیش کر کے اس بحران سے نکال دیں گے جو خود ان کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے زور دیا کہ دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے ایران سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

News ID 1940754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha