مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام فرانس کی جانب سے ماضی میں کیے گئے اقدامات اور وعدہ خلافیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
عزیزی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ انسٹیکس اور اسنیپ بیک سمیت مختلف معاملات میں فرانس کی ’’مسلسل خیانتیں‘‘ ایرانی عوام کے حافظے میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرانس کی جانب سے ایران مخالف اقدامات کا یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے لیے حالات مزید سخت ہو جائیں گے۔
عزیزی نے واضح کیا کہ تہران کے خلاف کسی بھی نئی کارروائی کے نتائج فرانس کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ