مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل قاآنی نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونیوں کو ایک ایسے ’’سماجی سرطان‘‘ کا سامنا ہے جو اندر سے نظام کو کمزور کر رہا ہے اور بالآخر اس کا انجام داخلی زوال کی صورت میں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی کارروائیاں اور وہاں موجود مسلح عناصر فلسطین کے عالمی مسئلے کو پس منظر میں نہیں دھکیل سکتے۔
القدس فورس کے کمانڈر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فلسطینی علاقوں کا الحاق ناقابل قبول ہے اور ’’مجرم صہیونی حکومت‘‘ کا زوال یقینی ہے۔
آپ کا تبصرہ