مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ایران امریکہ مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے امریکہ پر ایران امریکہ مفاہمتی یادداشت کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی عہد شکنی ایران کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔
تفصیلات کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ نے مفاہمتی یادداشت کی متعدد اہم شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان خلاف ورزیوں میں آبنائے ہرمز سے متعلق ایرانی انتظامات کی خلاف ورزی، ایران پر تیل کی پابندیوں کی دوبارہ بحالی، جنوبی ایران پر حملے اور لبنان کے خلاف صہیونی جارحیت کا تسلسل شامل ہے۔
قالیباف نے اپنے پیغام میں کہا کہ غنڈہ گردی اور دباؤ ڈالنے کا دور ختم ہوچکا ہے۔ اس قسم کے اقدامات سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوگا اور ایران کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے والا نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ