پہلے عالمی "امام شہید" شاعری ایوارڈ کی اختتامی تقریب آج اسلامی جمہوریہ ایران کی سازمان ثقافت و روابط اسلامی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی سید عباس صالحی اور فارسی زبان و ادب اکیڈمی کے سربراہ غلام علی حداد عادل سمیت علمی، ادبی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر امام شہید کی فکر، ادبی خدمات اور مزاحمتی ادب کے فروغ میں شاعری کے کردار کو اجاگر کیا گیا، جبکہ عالمی سطح پر منتخب شعرا اور ان کے ادبی کاموں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ