مصلائے امام خمینی میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد، شہید رہبر انقلاب کے اہل خانہ، اعلی حکومتی و عسکری حکام اور غیر ملکی نمائندوں نے شرکت کی۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید رہبر انقلاب اسلامی آیتاللهالعظمی سید علی خامنهای کی یاد میں ایک عظیم الشان تعزیتی تقریب مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوئی، جس میں عوام کے مختلف طبقات، شہداء کے خاندانوں، اعلیٰ حکومتی و عسکری حکام اور غیر ملکی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ تقریب شہید امت آیتاللهالعظمی سید علی خامنهای کی یاد میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیتالله سید مجتبیٰ خامنهای کی جانب سے منعقد کی گئی۔
مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، مصلائے امام خمینی کا مرکزی ہال عوام سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، پرچم اور شہید رہبر انقلاب کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید رہبر انقلاب کے بڑے فرزند آیتالله سید مصطفی حسینی خامنهای نے واضح کیا کہ صبر کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ بڑے جرائم میں ملوث دنیا کے شرپسند عناصر کے خلاف انتقام اور مقابلے سے دستبردار ہوا جائے۔
انہوں نے شہید رہبر انقلاب اسلامی کی تشییع جنازہ میں عوام کی وسیع شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے بڑے واقعات اور شہید امام خامنہ ای کے تشییع جنازے میں توحید کا ایک عظیم مظہر دیکھنے کو ملا، جس کی قدر کرنی چاہیے۔
اس موقع پر شرکاء نے "مرگ بر امریکہ" اور "مرگ بر اسرائیل" کے نعروں کے ساتھ شہید رہبر انقلاب کے راستے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور انتقام کے مطالبے پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ