14 جولائی، 2026، 10:46 PM

ترک عدالت نے نتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا

ترک عدالت نے نتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا

استنبول کی عدالت نے غزہ جانے والے صمود فلوٹیلا سے متعلق مقدمے میں اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی اور دیگر سنگین الزامات کی بنیاد پر گرفتاری کا عبوری حکم جاری کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استنبول کی ہائی کریمنل کورٹ نے صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کی گرفتاری کا عبوری حکم غزہ جانے والے صمود فلوٹیلا کے لیے رکاوٹ ڈالنے اور ضبطی سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران جاری کیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، عدالتی درخواست میں نیتن یاہو پر انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی، جان بوجھ کر جسمانی نقصان پہنچانے اور تشدد جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ استغاثہ نے املاک کو نقصان پہنچانے، لوٹ مار، نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے، اغوا یا غیر قانونی حراست اور افراد کو آزادی سے محروم کرنے جیسے الزامات بھی عائد کئے ہیں۔

News ID 1940305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha