23 اکتوبر، 2026، 3:29 PM

آذربائیجانی طالبات کے لیے ایرانی یونیورسٹیوں کے دروازے کھلے ہیں، وزارتِ تعلیم

آذربائیجانی طالبات کے لیے ایرانی یونیورسٹیوں کے دروازے کھلے ہیں، وزارتِ تعلیم

ایرانی وزیرِ تعلیم، تحقیقات و ٹیکنالوجی نے آذربائیجان کی طالبات کو ایرانی جامعات میں داخلہ دینے کے لیے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ تعلیم، تحقیقات و ٹیکنالوجی حسین سیمائی صراف نے آذربائیجان کی طالبات کو ایرانی جامعات میں داخلہ دینے کے لیے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

سیمائی صراف نے سماجی رابطوں کے ایک پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر علوم کی حیثیت سے اعلان کرتا ہوں کہ آذربائیجان کی طالبات کے لیے تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے ایرانی جامعات کے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے آذربائیجان کی طالبات کی میزبانی کے لیے ایران کی آمادگی پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان رکھنے والی ان طالبات کے لیے اچھے میزبان ثابت ہو سکتے ہیں، جو تعلیم حاصل کرنے کے اپنے حق سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنا شرعی حجاب ترک کرنے پر مجبور ہیں۔

News ID 1942310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha