23 اکتوبر، 2026، 4:42 PM

میکرون کا دوغلا پن؛ ایرانی وزیرِ خارجہ نے آئینہ دکھا دیا

میکرون کا دوغلا پن؛ ایرانی وزیرِ خارجہ نے آئینہ دکھا دیا

ایرانی وزیرِ خارجہ نے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیانات میں تضادات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے: جناب صدر! اپنے مؤقف پر قائم رہیے!

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے ایرانی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیانات میں تضادات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سماجی رابطے کے ایک پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ 2018ء میں امریکی صدر کے ایرانی جوہری معاہدے سے نکلنے سے عین پہلے، جناب میکرون نے امریکی کانگریس کے سامنے اس بات پر زور دیا تھا کہ فرانس جوہری معاہدے (برجام) سے نہیں نکلے گا، کیونکہ ہم نے اس پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آج وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ایران میں کسی بھی قسم کی جوہری سرگرمی کے مخالف رہے ہیں۔

عراقچی نے واضح کیا کہ جناب صدر! اپنے مؤقف پر قائم رہیے!

News ID 1942312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha