مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے مصلائے امام خمینیؒ میں رہبرِ شہید انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہای کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں رہبر شہید کے فرزندان، اعلیٰ حکومتی و عسکری شخصیات، عدلیہ اور پارلیمنٹ کے سربراہان، شہداء کے اہلِ خانہ، غیر ملکی سفرا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔
یہ تقریب رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہای کی جانب سے منعقد کی گئی، جبکہ مصلے کا شبستان شرکاء سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
شرکاء نے رہبرِ شہید اور آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہای کی تصاویر اور پرچم اٹھا رکھے تھے اور مختلف نعرے بھی لگائے۔
تقریب کے دوران آیت اللہ سید مصطفیٰ حسینی خامنہای نے رہبر انقلاب کا پیغام حاضرین تک پہنچایا، جس میں عوام کی جانب سے تشییع جنازے میں بھرپور شرکت پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس عظیم سانحے پر صبر و استقامت کے ساتھ صحیح راستے پر قائم رہنا ضروری ہے اور صبر کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ حقِ انتقام کو فراموش کر دیا جائے۔
اس موقع پر معروف ذاکر اہلبیتؑ حاج محمود کریمی نے رہبرِ شہید کی یاد میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ غیر ملکی سفرا نے بھی حکومتی عہدیداروں اور رہبرِ شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
تقریب میں پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہای اور صدر مسعود پزشکیان سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی اور رہبرِ شہید انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آپ کا تبصرہ