مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے مصلائے امام خمینی میں شہید آیت اللہ العظمی امام سید علی حسینی خامنہ ای کی تشییع و تدفین کے چالیس روز مکمل ہونے کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں ملک کے اعلی حکام اور شخصیات کے علاوہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
چہلم کی تقریب کا اہتمام رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی جانب سے کیا گیا۔
تقریب میں شہید امام خامنہ ای کے فرزندان، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژہ ای، نائب صدر محمد رضا عارف، حرم امام خمینیؒ کے متولی حجت الاسلام سید حسن خمینی، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سیکریٹری عباسعلی کدخدائی، وزیر پیٹرولیم محسن پاک نژاد اور وزیر تعلیم علیرضا کاظمی سمیت متعدد اعلی حکام موجود تھے۔
سابق اسپیکر پارلیمنٹ حداد عادل تقریب میں شریک
مصلائے امام خمینی میں "انتقام انتقام" کے نعروں کی گونج
اعلی سیاسی اور عسکری حکام کی تقریب میں شرکت
شہید امام خامنہ ای کے بیٹے بھی تقریب میں شریک ہوئے
آپ کا تبصرہ