مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ایک وفد نے تہران کے ایک اسپتال میں آیتاللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کی عیادت کی اور ان کی صحت و علاج کے تازہ ترین مراحل سے آگاہی حاصل کی۔
حجج اسلام والمسلمین رحیمیان، محمدی عراقی، محمدیان اور حاج علی اکبری نے آج تہران کے ایک اسپتال میں آیتاللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کی عیادت کی اور رہبر انقلاب اسلامی کا سلام ان تک پہنچایا۔
رہبر انقلاب کے نمائندوں نے حضرت آیتاللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے ان کے علاج اور طبی صورتِ حال کے بارے میں دریافت کیا۔
وفد نے امید ظاہر کی کہ آیتاللہ العظمیٰ نوری ہمدانی جلد از جلد صحت یاب ہوں گے اور حوزات علمیہ ایک بار پھر ان کے علمی فضائل اور خدمات سے مستفید ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ