رہبر انقلاب اسلامی
-
نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر رہبر انقلاب کا پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے ہر سال کی طرح اس سال بھی نئے ہجری شمسی سال 1404 کے آغاز پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بعض فارسی شعراء اور ادباء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے کریم اہلبیت حضرت امام حسن مجبتی (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے بعض فارسی زبان کے بعض ملکی اور غیر ملکی شاعروں اور ادیبوں نے ملاقات کی۔
-
اگر امریکا نے کوئی حماقت کی تو ہمارا جواب یقینی اور دنداں شکن ہوگا، رہبر انقلاب
رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ ایران جنگ کی خواہش نہیں رکھتا تاہم امریکہ اور اس کے گماشتے کسی قسم کی غلطی کریں تو ایران کا جوابی ردعمل یقینی اور حتمی ہے اور امریکہ ہی زیادہ نقصان اٹھائے گا۔
-
اگر ہم جوہری ہتھیار بناتے تو امریکہ میں روکنے کی جرائت نہیں تھی، رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ کہتے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے۔ اگر جوہری ہتھیار بنانا چاہتے تو امریکہ نہیں روک سکتا تھا۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں محفل انس باقرآن کا آغاز
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں محفل انس باقرآن کا آغاز ہوگیا ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی سے امیر قطر کی ملاقات
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے آج بدھ کی شام تہران میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں امیر قطر کے ساتھ تہران کے دورے پر آنے والے وفد کے اراکین بھی شامل تھے۔
-
ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں فروغ اسلامی جمہوریہ ایران کی قطعی پالیسی ہے، رہبر معظم انقلاب
امیر قطر سے ملاقات میں رہبر معظم انقلاب نے امید ظاہر کی کہ تہران میں ہونے والے سمجھوتے دونوں ملکوں کے فائدے میں ہوں گے اور فریقین پہلے سے زیادہ پڑوسیوں کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں گے۔
-
انقلاب اسلامی حقیقی اسلام کی سربلندی اور مرجعیت کی فتح کے اعلان کا دن ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
انہوں نے کہا کہ انقلاب ایران حقیقی اسلام کی سربلندی اور مرجعیت کی فتح کے اعلان کا دن ہے، آیت اللہ العظمٰی امام روح اللہ موسوی خمینی نے اپنی حکمت و تدبر اور بصیرت سے پوری دنیا کے سامنے اسلام کی حقانیت کو منوایا۔
-
-
قم کے عوام کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
ایران کے مذہبی شہر قم میں شاہی رجیم کے خلاف 19 دی (8 جنوری) کی تاریخی عوامی جدو جہد کی سالگرہ کے موقع پر ہزاروں پیروان ولایت، رہبر معظم انقلاب حضرت آیت العظمی خامنہ ای سے ملاقات کررہے ہیں۔
-
رہبر انقلاب سے ایرانی بحریہ کے کمانڈروں اور اعلیٰ حکام کی ملاقات
کچھ دیرپہلے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری افواج کے کمانڈروں اور اعلی اہلکاروں کے ایک گروپ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
-
ایرانی ائير ڈیفنس کے حالیہ شہیدوں کے اہل خانہ کی رہبر معظم سے ملاقات؛
صیہونی حکومت سے براہ راست مقابلے میں شہادت کی وجہ سے ان عزیزوں کی شہادت، نمایاں اور اہم ہے
رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ صیہونی حکومت سے براہ راست مقابلے میں ملک و قوم کے دفاع میں ان عزیزوں کی شہادت، نمایاں اور اہم ہے۔
-
رہبر معظم انقلاب کا اسلامی ممالک کے سفیروں سے خطاب؛
امت مسلمہ اپنی طاقت سے صہیونی حکومت کو قلب عالم اسلام سے اکھاڑ پھینکے گی
رہبر معظم انقلاب نے اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ امت مسلمہ اپنے زور بازو سے صہیونی حکومت کو قلب عالم اسلام سے اکھاڑ پھینکے گی۔
-
رہبر معظم انقلاب کی روضہ امام رضا ع کی صفائی کی تقریب میں شرکت، شہید رئیسی کی قبر پر فاتحہ خوانی
رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مطہر کی صفائی کی تقریب میں شرکت فرمائی۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں شب عاشور کی مجلس
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں شب عاشور کی مجلس منعقد ہوئی۔
-
شہید صدر کی تشییع میں عوام کی بھرپور شرکت دنیا کے لئے اسلامی جمہوریہ کی طاقت کا پیغام تھی، رہبر معظم
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے شہید رئیسی کے گھر پر حاضری دی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران شہید صدر کو اسلامی انقلاب کے شعار کا مظہر قرار دیتے ہوئے عوام کی جانب سے غیر معمولی اظہار عقیدت کو ایران کے حق میں دنیا کے لئے اہم پیغام جانا۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کا ایرانی ریسلنگ چیمپئنز کو مبارکباد کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرقیزستان کے شہر بیشکک میں ہونے والی ایشیائی چیمپئن شپ جیتنے پر ایران کی گریکو رومن کشتی اور فری اسٹائل قومی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
-
ایرانی آرمی کا قومی دن، ملک بھر میں فوجی پیریڈ اور تقریبات جاری
ایرانی آرمی کے قومی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات اور فوجی پیریڈ میں اعلی دفاعی اور سول حکام شرکت کررہے ہیں۔
-
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے اعلی سطحی وفد نے اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں کچھ دیر پہلے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی نے یوم شجرکاری پر تین پودے لگائے
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتۂ قدرتی وسائل میں اور یوم شجرکاری کے موقع پر منگل 5 مارچ 2024 کی صبح تین پودے لگائے۔
-
مجلس خبرگان جمہوریت اور اسلامی نظام کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے، آیت اللہ رئیسی
مجلس خبرگان کے نامزد امیدوار نے کہا ہے کہ مجلس خبرگان ایک اسلام شناس، زمانہ شناس اور صاحب تدبیرولی فقیہ انتخاب کرکے ملک میں جمہوریت اور اسلامی نظام کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
-
حسینیہ امام خمینیؒ میں رہبر معظم کے داخل ہونے کا منظر
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ایرانی فضائی کے سربراہ، بعض کمانڈروں اور اہلکاروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے ملاقات کی۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی:
الیکشن میں حصہ لینا صرف ایک فریضہ نہیں بلکہ یہ عوام کا حق ہے/یمنی قوم کا اقدام جہاد فی سبیل اللہ ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملک بھر کے آئمہ جمعہ کے اجلاس سے خاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ انصاف کی بات یہ ہے کہ یمن کی قوم اور انصار اللہ حکومت نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ ان کا یہ کام جہاد فی سبیل اللہ کی مثال ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ کوششیں فتح تک جاری رہیں گی۔
-
صدر پوٹن کی جانب سے کرمان کے حادثے پر رہبر انقلاب اسلامی اور صدر رئیسی کو تعزیت
روسی صدر نے کرمان میں دہشت گردی کے واقعے پر رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور صدر رئیسی کو تعزیت پیش کی ہے۔
-
آج جہاد تبیین کی ذمہ داری مبلغین کے کندھوں پر ہے، رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج جہاد تبیین (حقائق کو کھول کر درست بیان کرنے) کا فریضہ مکتب اہل بیت ع کے مبلغین کے کندھوں پر ہے، فرمایا کہ انتخابات کے حوالے سے احساس ذمہ داری پیدا کرنا جہاد تبیین کے ذمہ داروں کا اہم فریضہ ہے۔
-
صیہونی حکومت اور امریکہ یا برطانیہ میں کوئی فرق نہیں ہے
غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور بمباری کی مذمت کرتے ہوئے رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ اور برطانیہ صیہونی حکومت کی بھرپور حمایت کررہے ہيں، آج دنیا کا کوئی بھی انسان صیہونی حکومت امریکہ اور برطانیہ میں کوئی فرق نہيں سمجھتا اور سب جانتے ہيں کہ یہ سب ایک ہيں۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے تہران کے حسینیہ امام خمینی (رح) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
-
رہبر انقلاب کا آیت اللہ وحید خراسانی کے نام تعزیتی پیغام
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں آیت اللہ وحید خراسانی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تعزیت پیش کی ہے۔
-
ایشین اور پیرا ایشین گیمز کے چیمپیئنز کی رہبر انقلاب سے ملاقات کے موقع پر روایتی ورزش کا دلچسپ نظارہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملک کے کھیلوں کے تمغہ جیتنے والوں کی ملاقات کے آغاز میں حسینہ امام خمینی میں قدیم کھیلوں کی ریہرسل پیش کی گئی۔
-
رہبر معظم انقلاب سے اسماعیل ہنیہ کی ملاقات
حماس کے اعلی رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے چند روز پہلے تہران میں رہبر معظم سے ملاقات کی تھی۔