3 مارچ، 2026، 3:12 PM

رہبر انقلاب کی سرخ شہادت ملکی وحدت کا پیغام، ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے، بقائی

رہبر انقلاب کی سرخ شہادت ملکی وحدت کا پیغام، ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے، بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ رہبر معظم کی سرخ شہادت ایران کی وحدت اور انسجام کا پیغام ہے، ظلم کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی سرخ شہادت ایران کے انسجام اور وحدت کا پیغام بن کر سامنے آئی۔ ہمارے قائدین نے دشمن کے سامنے مضبوطی کے ساتھ قیام کرنے کا درس دیا ہے۔

صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رہبر معظم نے سخت لمحات میں بھی اپنا دفتر نہیں چھوڑا البتہ ایسا نہیں کہ انہوں نے سیکورٹی پروٹوکولز کی رعایت نہیں کی۔ انہوں نے اپنی جان ایران کی حفاظت کے لئے قربان کردی۔

بقائی نے کہا کہ مذاکرات سے چند دن پہلے ویٹکاف نے کہا تھا کہ ہم حیران ہیں کہ ایران جھکنے کو تیار نہیں۔ ہماری طرف سے جنگ شروع کرنے کی باتیں غلط ہیں۔ ہم ہر ظلم کے سامنے قیام کریں گے۔ ایران کی بقاء کا راز یہی اتحاد ہے۔

News ID 1938339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha