29 نومبر، 2025، 11:10 AM

رہبرِ انقلاب کی حمایت پر پزشکیان کا اظہارِ تشکر

رہبرِ انقلاب کی حمایت پر پزشکیان کا اظہارِ تشکر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے رہبرِ معظم انقلاب کی جانب سے حکومت کی حمایت اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جمعہ کے روز ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں رہبرِ انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے حکومت کی حمایت اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔ یہ بیان ایک روز بعد سامنے آیا جب رہبرِ انقلاب نے پزشکیان کی حکومت کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے قابلِ تعریف اقدامات شروع کیے ہیں اور سابق صدر ابراہیم رئیسی کے بعض نامکمل منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے۔  

پزشکیان نے اپنے پیغام میں کہا میں رہبرِ انقلاب کی حمایت اور رہنمائی کا شکر گزار ہوں۔ عظیم ایرانی قوم کے اتحاد اور تمام اداروں کی کوششوں کے ساتھ حکومت خدمت اور ترقی کی راہ پر سنجیدگی سے گامزن ہے۔ 

پزشکیان نے جولائی 2024 کے صدارتی انتخابات میں 16 ملین سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ ابراہیم رئیسی کے بعد صدر بنے، جن کی شہادت مئی میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ہوئی تھی جس کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخابات منعقد ہوئے۔  

اپنی کامیابی کے بعد پزشکیان نے زور دیا تھا کہ مشکل راستہ ایرانی قوم کی رفاقت، ہمدردی اور اعتماد کے بغیر ہموار نہیں ہوگا۔  

جمعرات کی شب اپنے ٹیلی وژنی خطاب میں رہبرِ معظم انقلاب نے کہا کہ صدر پزشکیان کی حکومت بھاری ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہے اور قوم کو چاہیے کہ اس کی حمایت کرے۔

News ID 1936797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha