13 نومبر، 2026، 10:16 PM

جنگ سے متعلق مشاورت؛ دہشت گرد موساد کے سربراہ کا دورۂ امریکہ

جنگ سے متعلق مشاورت؛ دہشت گرد موساد کے سربراہ کا دورۂ امریکہ

ایران کے خلاف جنگ سے متعلق مشاورت کے لیے غاصب صیہونی نام نہاد موساد کا سربراہ امریکہ پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی جریدے آکسیوس نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ نے ایران کے خلاف جنگ کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور مشاورت کے لیے امریکہ کا دورہ کیا ہے۔

آکسیوس کے صحافی باراک راوید کے مطابق، موساد کے سربراہ رومن گوفمین جمعے کے روز واشنگٹن میں امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ جان ریٹکلف سے ایران کے خلاف جنگ کے معاملے پر ملاقات کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ میامی میں اسٹیو وٹکوف سے بھی بات چیت کریں گے۔

امریکی جریدے کے مطابق، اس دورے کا بنیادی مقصد ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ایران کے خلاف جنگ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کرنا ہے۔

واضح رہے یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، ٹرمپ کو ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ٹرمپ اب تک اس مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی اور اقتصادی دباؤ جاری رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

News ID 1942831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha