13 نومبر، 2026، 9:12 PM

ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا جواب فیصلہ کن ہوگا، امام جمعہ قم

ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا جواب فیصلہ کن ہوگا، امام جمعہ قم

آیت الله سعیدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا جواب فیصلہ کن ہوگا؛ خبردار کیا کہ رہبر انقلاب کو نشانہ بنانے کی کوشش پورے خطے میں تباہ کن نتائج کا سبب بنے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ قم آیت اللہ سید محمد سعیدی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف معمولی سی جارحیت کا جواب بھی عام نہیں ہوگا بلکہ ایسا فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا جو دشمن کے طاقت کے مراکز کو ہلا کر رکھ دے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی یا ان کے خلاف کارروائی دشمن کے لیے تباہی کا راستہ کھول دے گی۔

آیت اللہ سید محمد سعیدی نے کہا کہ دشمن میدان جنگ میں مسلسل ناکامیوں اور اپنی سازشوں میں شکست کے بعد اب دھمکیوں کا سہارا لے رہا ہے۔ بعض دشمن عناصر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی باتیں کر رہے ہیں، لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی قوم ایسی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ دشمن کی دھمکیوں کا جواب دے چکی ہے۔ ہم حضرت علی علیہ السلام کے مکتب کے پیروکار ہیں، جنہوں نے جنگ جمل کے موقع پر اپنے فرزند محمد حنفیہ کو ثابت قدم رہنے اور دشمن کی کثرت سے خوف زدہ نہ ہونے کی نصیحت فرمائی تھی۔

آیت اللہ سعیدی نے قرآن کریم کی سورۂ انفال کی آیت 60 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی طاقت اور دفاعی صلاحیتیں اس قدر بڑھانی چاہئیں کہ دشمن ان سے خوف زدہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلح افواج کے سربراہ آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای ضروری سمجھیں گے، ملک اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا۔

انہوں نے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب حملہ کرکے بچ نکلنے کا زمانہ ختم ہو چکا ہے۔ ایران کا جواب دشمن کی توقعات اور اندازوں سے مختلف ہوگا اور اس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جائیں گے۔

امریکہ اور اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے امام حسین علیہ السلام کے مکتب سے عزت و سربلندی کا درس لیا ہے اور ذلت قبول نہیں کرے گی۔

قم کے امام جمعہ نے خطے کے ان ممالک کو بھی خبردار کیا جنہیں انہوں نے دشمن کا ساتھ دینے والا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر رہبر انقلاب کے خلاف کوئی قدم اٹھایا گیا تو ایران کا جواب صرف سفارتی حدود یا جغرافیائی سرحدوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے نتیجے میں خطے میں جارحانہ موجودگی کا خاتمہ ہوگا۔

آیت اللہ سعیدی نے عالمی یومِ کتاب اور کتب دار کے موقع پر اچھی کتاب کو انسانی ترقی اور کمال کے حصول کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔

انہوں نے پہلے خطبے میں تقویٰ اختیار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گناہوں سے بچنا تقویٰ کے حصول کے لیے ضروری ہے۔ گناہوں کو ترک کیے بغیر تقویٰ کی لذت محسوس نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے سورۂ فتح کی آیت 29 کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حقیقی پیروکار اپنی زندگی میں اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلب گار ہوتے ہیں۔ ایک حقیقی اسلامی معاشرہ طاقت کو محض طاقت کے حصول اور دشمن پر غلبے کو اپنی برتری دکھانے کے لیے استعمال نہیں کرتا بلکہ اس کا اصل مقصد اللہ کی بندگی اور اس کی رضا حاصل کرنا ہوتا ہے۔

News ID 1942829

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha