قم
-
شہر انقلاب کے عوام کا یوم القدس پر صیہونی رژیم کے خلاف بے مثال احتجاج+ ویڈیو
مذہبی شہر قم کے انقلابی عوام نے یوم القدس کے موقع پر شاندار ریلی نکال کر طفل کش صیہونی حکومت کے جرائم کی بھرپور مذمت کی۔
-
-
قم، حرم حضرت معصومہ (ع) میں تلاوت قرآن کا روح پرور منظر
حرم حضرت معصومہ علیھا السلام میں تلاوت قرآن مجید کا سلسلہ جاری ہے۔
-
ولی فقیہ کی اطاعت شہید حسن نصراللہ کی وصیت ہے، سید ہاشم الحیدری
عراقی تنظیم عهده الله کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام ہاشم الحیدری نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ رہبر معظم سے عشق رکھتے تھے۔
-
قم میں "لبیک یا نصر اللہ" کے عنوان سے پرشکوہ اجتماع، عوام کی پرجوش شرکت
حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں "لبیک یا نصراللہ" کے عنوان سے اہل قم کا عظیم الشان اجتماع منعقد۔
-
قم، حسینیہ بلتستانیہ میں شیخ نوروز نجفی کے لئے مجلس ترحیم
حسینیہ بلتستانیہ قم میں پاکستانی معروف عالم دین شیخ نوروز علی نجفی کی چوتھی برسی پر مجلس ترحیم ہوئی جس سے آیت اللہ عباس رئیسی نے خطاب کیا۔
-
قم؛ حرم سے جمکران کی طرف مشی میں نونہالوں کی بھرپور شرکت
مذہبی شہر قم میں امام زمانہ ع کی ولادت کے موقع پر حضرت معصومہ (س) کے حرم سے مسجد جمکران کی جانب مشی کے دوران بچوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
-
نیمہ شعبان، رہبر معظم انقلاب کی مسجد جمکران آمد+ ویڈیو
رہبر معظم انقلاب نے نیمہ شعبان کو مسجد جمکران میں حاضری دی۔
-
شب نیمہ شعبان، حرم حضرت معصومہ (س) سے مسجد جمکران کی طرف پیدل مارچ
قم میں ہزاروں زائرین نے 15 شعبان امام زمان عج کی ولادت باسعادت اور نیمہ شعبان کی مناسبت سے مسجد جمکران کی طرف پیدل مارچ کیا۔
-
شب نیمہ شعبان، مسجد مقدس جمکران میں آتش بازی، ویڈیو
ایران میں گزشتہ شب نیمۂ شعبان اور فرزند رسول حضرت امام مہدی علیہ السلام کا جشنِ ولادت، بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر امام مہدی علیہ السلام سے منسوب مسجد جمکران میں مہدوی پروانوں کا بڑا اجتماع ہوا۔
-
ایران بھر سے لاکھوں عاشقان امام مہدی ع کا قم میں اجتماع
ویسے تو اسلامی جمہوریہ ایران میں امام مہدی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ہر سو جشن کا سماں ہے۔ تاہم مذہبی شہر قم میں اس پرمسرت دن یعنی پندرہ شعبان کی تقریبات قدرے منفرد اور ایمان افروز ہیں۔ کیونکہ ایران بھر سے عاشقان مہدی ع اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔
-
شب برائت کی تقریبات، مسجد جمکران میں 10 ہزار افراد زائرین کی خدمت رسانی کے لئے مامور
نیمہ شعبان کے جشن اور تقریبات میں 10 ہزار خدام اور 900 خصوصی خدمت کار مختلف شعبوں میں مسجد مقدس جمکران کے زائرین کو خدمات فراہم کریں گے۔
-
قم میں 22 بہمن کی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت+ ویڈیو
ریلی میں شریک افراد ایران کے پرچم اور انقلابی نعروں پر مشتمل بینرز اٹھائے مرکزی راستے پر گامزن رہے۔ اس موقع پر نوجوانوں، بچوں اور بزرگوں کی بھرپور شرکت نے اتحاد اور یکجہتی کا منظر پیش کیا۔
-
قم میں 22 بہمن کے عوامی مارچ کا آغاز
انقلاب اسلامی کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر آج پورے ایران کے شہروں اور قصبوں میں عوام انقلاب اسلامی کا جشن منانے کے لئے سڑکوں اور شاہراہوں پر ریلیاں نکال رہے ہیں۔
-
قم میں برف باری، خوبصورت مناظر
ایرانی شہر قم میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔ برف باری کے ساتھ سردی میں اضافہ ہوا ہے۔
-
قم، اپوزیشن لیڈر جی بی اور وفد کا قم میں گلگت بلتستان کے علماء اور طلباء کے ساتھ کھلی کچہری
حسینیہ بلتستانیہ قم میں گلگت بلتستان کے چیلنجز اور ان کے حل کے موضوع پر ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست میں گلگت بلتستان کے مختلف علماء کرام اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔
-
قم میں غیر ایرانی طلبہ کے اعتکاف کے روح پرور مناظر
ایران کے دینی تعلیم کے مرکز حوزہ علمیہ قم کے غیر ایرانی طلباء کی ایک بڑی تعداد شہر کی تاریخی مسجد امام حسن عسکریؑ میں اعتکاف کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت ایران بھر میں ماہ رجب المرجب کے سلسلے میں مسجدوں میں اعتکاف کیا جا رہے۔
-
قم میں اعتکاف شروع، 102 مساجد میں 27 ہزار 500 معتکفین کی شرکت
ایام بیض کی مناسبت سے قم کی مختلف مساجد میں اعتکاف شروع ہوا ہے جس میں مردوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے۔
-
قم، حرم حضرت معصومہ علیہا السلام میں اجتماعی شادی کی تقریب
حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں یونیورسٹیوں کے 650 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
-
قم کے عوام کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ 8 جنوری کو قم میں ہزاروں افراد کے ساتھ ملاقات میں پہلوی دور میں ایران کو امریکی مفادات کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب کا سرچشمہ اس قلعہ کے دل سے پھوٹا اور امریکیوں کو سمجھ نہیں آئی، امریکی دھوکہ کھا گئے، وہ سوئے رہے، غافل رہے۔
-
مذہبی شہر قم کے عوام رہبر معظم انقلاب سے تجدید بیعت کریں گے
ایران میں 19 دی (8 جنوری) ملک پر مسلط شاہی رجیم کے خلاف تاریخی جد و جہد کا دن ہے، اس موقع پر مذہبی شہر قم کے ہزاروں پیروان ولایت، رہبر معظم انقلاب امام خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔
-
قم میں 9 دی کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع
ایران کے صوبہ قم میں 9 دی کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں عوام نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
-
قم المقدس میں شہدائے اسلام کی یاد میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد
قم المقدسہ کے مدرسہ امام خمینی (رہ) کے قدس آڈیٹوریم میں شہدائے اسلام، بالخصوص شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس، شہید سید حسن نصر اللہ اور فلسطین و لبنان کے حالیہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا۔
-
قم، کروشیا کے مفتی اعظم کا حرم حضرت معصومہ کا دورہ+تصاویر
کروشیا کے مفتی اعظم نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کا دورہ کیا۔
-
قم میں مزاحمتی محاذ کی کامیابی کے لئے سورہ فتح کی تین ہزار مرتبہ تلاوت کی گئی
قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم سے وابستہ مرکز قرآن و حدیث کی ایک عہدیدار نے مزاحمتی محاذ کی کامیابی کے لئے تین ہزار مرتبہ سورہ فتح کی تلاوت کی ورچوئل مہم سے آگاہ کیا۔
-
پاکستانی سوگواروں کی حرم حضرت معصومہ (س) سے مسجد جمکران تک پیادہ روی
اردو زباں طلباء و طالبات اور خانوادوں نے حضرت صدیقہ طاہرہ (س) کے یوم شہادت کے موقع پر امام زمانہ علیہ السلام کی بارگاہ میں تعزیت پیش کرنے کے لئے حضرت معصومہ س کے حرم سے مسجد جمکران کی طرف پیادہ روی کی۔
-
آج امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طاقت کا شیرازہ بکھر رہا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قم میں شہداء مقاومت تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طاقت کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔
-
قم میں عالمی استکبار سے مقابلے کے دن کی مناسبت سے ریلی
قم سمیت ایران کے تمام شہروں میں 13 آبان کا دن بڑے جوش و ولولے کے ساتھ منایا گيا۔ اس دن طلباء تنظیموں نے بڑی بڑی ریلیوں میں شرکت کی، 13 آبان کے دن ایرانی طلباء نے تہران میں امریکی جاسوسی (سفارتخانہ) کے اڈے پر قبضہ کیا تھا جسے ایران میں دوسرے عظیم انقلاب سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
-
قم میں غزہ اور لبنانی عوام کے لیے فنڈ ریزنگ، قمی خواتین کی جانب سے زیورات کا عطیہ+ ویڈیو
حضرت معصومہؑ کے حرم میں زائرین نے نقدی اور غیر نقدی عطیات کے ذریعے مقاومت کے لئے چندہ مہم میں حصہ لیا۔
-
صدر پزشکیان کا دورہ قم، مراجع تقلید سے ملاقاتیں+ تصاویر، ویڈیو
صدر پزشکیان نے قم مقدس کے دورے کے دوران مراجع تقلید اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔