6 جولائی، 2025، 4:53 PM

قم مظلوم کربلا کے غم میں ڈوب گیا، جلوس عزا حرم حضرت معصومہ کی جانب رواں دواں

قم مظلوم کربلا کے غم میں ڈوب گیا، جلوس عزا حرم حضرت معصومہ کی جانب رواں دواں

یوم عاشور کے موقع پر قم کے مختلف علاقوں سے ماتمی دستے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی جناب گامزن ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم، یوم عاشور پر سراپا ماتم و عزا بن چکا ہے۔ دسویں محرم کو عاشورائے حسینی کے موقع پر شہر بھر سے سینه‌زنی اور زنجیرزنی کے جلوس حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کی طرف بڑھ رہے ہیں تاکہ کریمۂ اہل بیتؑ کی بارگاہ میں امام حسینؑ کی شہادت پر تعزیت پیش کریں۔

صبح کے اوائل میں ہی حرم کی جانب جانے والے تمام راستے عزاداروں سے بھر گئے۔ ہزاروں کی تعداد میں عزادار، مذہبی انجمنوں کی صورت میں اور پابرہنہ ذکرِ حسینؑ کرتے ہوئے روضہ کی طرف روانہ ہوئے۔

روضۂ مطہر کے صحن میں "وائے حسینؑ شہید ہو گئے" کا بینر نمایاں ہے اور حوض کا پانی سرخ رنگ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ سب امام حسینؑ کی مظلومیت کی علامت ہیں۔ شب عاشورا کو گنبد پر نصب علم کو ہٹا کر سرخ پرچم "یا حسینؑ" سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔

نوجوانوں اور بچوں نے سقّائی کے لباس پہن رکھے ہیں اور مشکِ آب اٹھائے عزاداروں میں پانی تقسیم کررہے ہیں۔

قم میں مقیم افریقی طلبہ نے بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ "لبیک یا حسینؑ" کے سربند باندھ کر ایک عزاداری جلوس میں شریک ہیں۔

مراجع تقلید کے گھروں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر میں بھی عاشورا کی مجالس برپا ہوئیں جن میں علما، طلاب، مقررین اور ذاکرین نے امام حسینؑ اور ان کے وفادار اصحاب کی مصیبتوں کو بیان کیا۔

News ID 1934138

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha