9 اگست، 2026، 4:45 PM

یمن کا سعودی عرب کے جیزان میں آرامکو ریفائنری پر ڈرون حملہ

یمن کا سعودی عرب کے جیزان میں آرامکو ریفائنری پر ڈرون حملہ

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ جیزان میں سعودی آرامکو کی ریفائنری کو ڈرون کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، یہ کارروائی سعودی ڈرونز کی جانب سے یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے سعودی عرب کے جیزان ریجن میں سعودی آرامکو کی ایک ریفائنری کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے مطابق حملے میں جیزان کے علاقے میں واقع سعودی آرامکو کی تنصیبات کو ڈرون کے ذریعے درست نشانہ بنایا گیا۔

یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون نے مذکورہ تنصیب کو کامیابی اور درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی سعودی عرب کی جانب سے یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

یحییٰ سریع کے مطابق سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں شمالی یمن کے صوبوں صعدہ اور حجہ کی فضائی حدود میں جاسوسی اور نگرانی کرنے والے ڈرونز پرواز کیے، جنہیں یمنی مسلح افواج نے سعودی عرب کی اشتعال انگیز کارروائیوں کا حصہ قرار دیا۔

News ID 1940610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha