مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نےکہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے اندر 17 ڈرون طیاروں اور 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جدہ میں سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کو 10 ڈرون طیاروں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ہے اس حملے میں صماد 3 نامی ڈرون استعمال کئے گئے ہیں۔ یحیی سریع نے کہا کہ 30 شعبان نامی کارروائی کا کل رات آغاز ہوا جس کا سلسلہ آج صبح تک جاری رہا۔ انھوں نے کہا کہ خمیس مشیط اور جیزان کو بھی7 ڈرون اور 2 بیلسٹک میزائلوں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے اندر 17 ڈرون طیاروں اور 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
News Code 1906064
آپ کا تبصرہ