مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل میں بن گوریان ایئرپورٹ کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ہوائی اڈے پر طیاروں کی لینڈنگ روک دی گئی۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایئرپورٹ کے ملازمین نے کام کے نامناسب حالات اور افرادی قوت کی کمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی، جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ایئرپورٹ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی کمیٹی کو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ اس ہڑتال کو، جسے انہوں نے غیر قانونی قرار دیا ہے، ختم کرایا جا سکے۔
دوسری جانب صہیونی حکومت کے وزیر خزانہ نے بھی ہڑتال کرنے والے ملازمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے اقدام پر برہمی کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ