مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے شہر دمام میں شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یمنی فوج کے نئے حملے اور فضائی آمدورفت میں خلل کی اطلاع دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، فلائٹ ریڈار کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاہ فہد ہوائی اڈے پر پروازوں کا نظام ایک بار پھر تعطل اور بے نظمی کا شکار ہوگیا ہے۔ اتوار کی صبح سے اب تک 53 پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں، جبکہ ہوائی اڈے کے اطراف فضا میں انتظار کرنے یا رکی ہوئی بعض پروازوں کا رخ القصیم ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی شہری ہوا بازی کی اتھارٹی نے بھی دمام کے شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق، متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہوائی اڈے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے اور تنصیبات کی حفاظت کا معائنہ کرنے کا عمل جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ