12 اکتوبر، 2026، 12:57 PM

ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات کا خواہاں ہے، نائب وزیر خارجہ

ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات کا خواہاں ہے، نائب وزیر خارجہ

کاظم غریب آبادی نے خطے میں امریکی افواج کی موجودگی کو عدم استحکام اور بدامنی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات کا خواہاں ہے، تاہم خطے میں امریکی افواج کی موجودگی کو عدم تحفظ اور عدم استحکام کا سبب سمجھتا ہے۔

غریب آبادی نے اس سے قبل کہا تھا کہ میناب کے ابتدائی اسکول پر حملے سے متعلق دستاویزات جمع کر لی گئی ہیں اور اس معاملے کی قانونی پیروی بین الاقوامی اداروں اور غیر ملکی عدالتوں میں جاری ہے۔

انہوں نے صوبہ ہرمزگان کے جنوبی شہر میناب میں شجرہ طیبہ ابتدائی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے کو بین الاقوامی اداروں اور غیر ملکی عدالتوں میں قانونی طور پر آگے بڑھا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف مشترکہ طور پر جنگ مسلط کی، جس کے نتیجے میں میناب کے ابتدائی اسکول کے 170 سے زائد طلبہ اور عملے کے ارکان شہید ہوئے۔

News ID 1942055

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha