12 اکتوبر، 2026، 11:51 AM

خلیل الحیہ کے قتل کی دھمکیاں ہمیں مزاحمت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں، حماس

خلیل الحیہ کے قتل کی دھمکیاں ہمیں مزاحمت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں، حماس

حماس کے سیاسی دفتر کے رکن باسم نعیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دھمکیاں انتہا پسند صہیونی حلقوں کی انتخابی مہم کا حصہ ہیں، تحریک فتح اور آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے رکن باسم نعیم نے تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ کو اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاٹز کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دیے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس ان دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیتی ہے، تاہم انہیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انتہا پسند دائیں بازو کے حلقوں کی انتخابی مہم کا حصہ سمجھتی ہے۔

باسم نعیم نے کہا کہ شہادت کی دھمکیاں مزاحمتی قوتوں کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔ آپ ہمیں ایسی چیز کی دھمکی دے رہے ہیں جس کے لیے ہم دن رات دعا کرتے ہیں؟ یعنی شہادت؟ آپ کی کوشش ناکام ہوگی اور ہم فتح اور آزادی تک اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ کو سرعام قتل کی دھمکی دی تھی۔

کاٹز نے کہا تھا کہ غزہ میں حماس کے اعلی عہدیداروں کو قتل کیا جاچکا ہے اور اب خلیل الحیہ کی باری ہے کہ وہ اسماعیل ہنیہ اور اپنے ساتھیوں سے جاملیں۔

News ID 1942053

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha