مہر نیوز نے مصری الشروق کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس رہنما خالد مشعل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں شہادت پسندانہ کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی پر قابض رجیم کے حکام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور اسرائیلی وزیر خارجہ نے مشعل کو قتل کی دھمکی دی۔
یسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل حماس کی قیادت میں خالد مشعل اور ان کے ساتھیوں کی موت کی خواہش کی تکمیل کو جلد از جلد یقینی بنائے گا۔"
کاٹز نے ہرزہ سرائی کی کہ اس بار آپریشن مختلف ہو گا اور کسی معمولی تبدیلی کے بغیر کیا جائے گا۔"
آپ کا تبصرہ