31 اگست، 2024، 10:14 PM

خلیج عدن میں کشتی پر حملہ کیا، ترجمان یمنی فوج 

خلیج عدن میں کشتی پر حملہ کیا، ترجمان یمنی فوج 

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے انتباہ کو نظر انداز کرنے پر خلیج عدن میں ایک کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے خلیج عدن میں ایک کشتی کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

المسیرہ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیوں کو انتباہ جاری کرنے کے باوجود "GROTON" نامی کشتی نے پابندیوں کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے یمنی فوج نے خلیج عدن میں کشتی کے خلاف کاروائی کی ہے۔

یحیی سریع کے مطابق مذکورہ کشتی پر تین اگست کو بھی یمنی فوج نے حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے خلاف صہیونی فوج کے حملے بند ہونے تک بحیرہ احمر سے صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

News ID 1926292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha