12 اکتوبر، 2026، 6:08 AM

میناب اسکول پر حملے کے ذمہ داروں کو جواب دہ ہونا ہوگا، عراقچی

میناب اسکول پر حملے کے ذمہ داروں کو جواب دہ ہونا ہوگا، عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ میناب کے شجرۂ طیبہ اسکول پر حملے کے ذمہ داروں اور اس کے احکامات دینے والوں کو جواب دہ بنانا وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق. سید عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ انہیں میناب کے شجرۂ طیبہ اسکول میں حملے کے بعد زندہ بچ جانے والی ایک طالبہ، فاطمہ زہرا شیخ آبادی کا خط موصول ہوا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آج ’’ماحولیاتی تباہی؛ خاموش جرم‘‘ کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر انہیں فاطمہ زہرا کا خط ملا، جس میں اس نے اپنی سہیلیوں اور ہم جماعتوں نیایش، سوناز، باران اور زینب کو یاد کیا ہے، جو امریکی حملے میں شہید ہو گئی تھیں۔

عراقچی کے مطابق، فاطمہ زہرا نے خط میں لکھا ہے کہ وہ اس لیے زندہ بچ گئی تاکہ اپنی سہیلیوں کے بارے میں بتا سکے اور ان کی یاد زندہ رکھ سکے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے یہ سوال بھی کیا کہ اس سانحے اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وہ کارروائی کیوں نہیں کرتا۔ طالبہ نے ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس کی سہیلیوں کو فراموش نہ ہونے دیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ خط ان کے اور وزارت خارجہ کے ساتھیوں کے لیے محض ہمدردی کے اظہار سے بڑھ کر ایک ذمہ داری کی یاد دہانی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ وزارت خارجہ کی اصل ذمہ داری حقائق کو محفوظ کرنا، اس واقعے کے خلاف قانونی اور بین الاقوامی سطح پر کارروائی کرنا اور اس کے ذمہ داروں اور احکامات دینے والوں کو جواب دہ بنانا ہے۔

عراقچی نے آخر میں کہا کہ وہ فاطمہ زہرا کی آواز کو عالمی اداروں تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

News ID 1942046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha