11 اکتوبر، 2026، 11:51 PM

جنرل محبی کا امریکہ اور مغرب کو انتباہ: آخری معرکے کے لیے تیار رہیں

جنرل محبی کا امریکہ اور مغرب کو انتباہ: آخری معرکے کے لیے تیار رہیں

سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ رمضان کے دوران خلیج فارس میں ایران کے بہادر جنگجوؤں نے ایپسٹین کے لشکریوں کو بری طرح شکست دی، جبکہ آخری معرکے میں مغربی تہذیب ذلت کے ساتھ خلیجِ خنزیروں میں واپس لوٹ جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان اور شعبۂ تعلقات عامہ کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا کہ جنگ حران میں کراسوس کی فوج کو اشکانی سپاہیوں نے تباہ کر دیا تھا، جبکہ جنگِ ادیسہ میں رومی لشکر کے سربراہ والرین کو ساسانی جنگجوؤں نے گرفتار کر لیا تھا۔

حالیہ ایران پر مسلط کردہ جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جنگ رمضان کے دوران خلیجِ فارس میں ایران کے جنگجوؤں نے ایپسٹین کے لشکریوں کو اپنی جنگی قوت سے بری طرح شکست دی، جبکہ آخری معرکے میں مغربی تہذیب ذلت کے ساتھ خلیجِ خنزیروں میں واپس لوٹ جائے گی۔

سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے اپنے پیغام کے آخر میں زور دیتے ہوئے کہا: ’’ہم منتظر ہیں۔۔۔‘‘

News ID 1942045

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha