مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انہیں ان کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی اور اس ملک کی حکومت اور عوام کے لیے صحت، خوش حالی، ترقی اور سربلندی کی دعا کی۔
صدر پزشکیان نے اس گفتگو میں علاقائی امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے عمان کے بادشاہ اور اس ملک کی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سفارتی مشاورت کے تسلسل، تعمیری روابط کے فروغ اور باہمی مفاہمت و تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ممالک کی مشترکہ صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
پزشکیان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان کے دوستانہ تعلقات اور دیرینہ روابط کا حوالہ دیتے ہوئے عمان کے بادشاہ کو تہران کے دورے کی دعوت دی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں تہران میں دونوں رہنماؤں کی بالمشافہ ملاقات اور گفتگو کے لیے حالات سازگار ہوں گے۔
عمان کے بادشاہ نے نیز اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے مبارک باد کے پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے میں امن، سکون اور استحکام کی حمایت کے لیے سلطنت عمان کے مسلسل مؤقف پر زور دیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی روابط اور مشاورت کے تسلسل کو اپنے ملک کی ترجیحات میں شمار کیا۔
ہیثم بن طارق نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی جانب سے تہران کے دورے کی دعوت پر بھی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مناسب موقع پر یہ دورہ انجام پائے گا۔
آپ کا تبصرہ