ایران اور عمان
-
ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان
ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے ایران، روس اور چین کے درمیان مشترکہ بحری مشقوں کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، برازیل، عمان، بھارت اور جنوبی افریقہ کو بھی بطور مبصر مدعو کیا گیا ہے۔
-
تہران میں عمانی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات
تہران میں عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سلطنت عمان نے ہمیشہ اچھی ہمسائیگی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کی پالیسی اپنائی ہے اور خطے اور دنیا کی سلامتی کا خواہاں ہے۔
-
ایران عمان کو کار برآمد کرے گا
عمانی وزیر تجارت کے ساتھ ایرانی سیکیورٹی کے قائم مقام وزیر کی ملاقات کے دوران، ایران سے عمان کار برآمدات اور دیگر منڈیوں میں دوبارہ برآمدات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔
-
عمانی بادشاہ کے دورۂ تہران کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری؛
ایران-عمان سربراہان کے درمیان دستخط شدہ اسٹریٹجک تعاون کی دستاویزات پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق
ایران-عمان کے سربراہان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے، اس کی بحالی اور تسلسل کیلئے ایک فریم ورک قائم کرنے کے حوالے سے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون کی دستخط شدہ دستاویزات پر عمل درآمد کیلئے ضروری اقدامات کریں۔
-
سلطان عمان ہیثم بن طارق کی رہبر معظم سے ملاقات؛
ایران اور عمان کے بہتر تعلقات دونوں کے مفاد میں ہیں/ مصر کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، رہبر معظم
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے آج صبح عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق نے عمان کے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران رہبر معظم نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔
-
ایران-عمان تعلقات تجارتی مراحل طے کر کے سرمایہ کاری کی طرف بڑھ گئے ہیں، ایرانی صدر
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی مسائل پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں جس کی وجہ سے باہمی اقتصادی روابط بھی مزید مستحکم ہورہے ہیں۔
-
تہران؛ ایرانی اور عمانی وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس:
سلطنت عمان کو ہماری خارجہ پالیسی میں اہم مقام حاصل ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمان اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے خصوصی حیثیت رکھتا ہے، مزید کہا کہ سلطنت عمان کو ہماری خارجہ پالیسی میں اہم مقام حاصل ہے۔
-
ایران اور عمان کے درمیان 4 اہم مفاہمتی دستاویزات پر دستخط
عمانی بادشاہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کے دوران ایران اور عمان کے عہدیداروں کے مابین تعاون کی چار دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔
-
عمان کے بادشاہ کا تہران میں باضابطہ استقبال
ایرانی آیت اللہ رئیسی نے سعد آباد کمپلیکس میں ہیثم بن طارق آل سعید اور وفد کا باضابطہ استقبال کیا۔
-
عمان کے بادشاہ اور صدر رئیسی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
تہران میں ایرانی صدر اور عمانی بادشاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی سمیت دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے اہم گفتگو کی ہیں۔
-
ایران اور عمان کے درمیان دیرینہ اور پائدار تعلقات استوار ہیں، ایرانی نائب صدر
سلطان عمان کی تہران آمد کے موقع پر مہرآباد ائیرپورٹ پر استقبال کرتے ہوئے ایرانی نائب صدر محمد مخبر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اور پائدار تعلقات استوار ہیں۔
-
عمان کے بادشاہ تہران پہنچ گئے
عمان کے بادشاہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی باضابطہ دعوت پر کچھ ہی دیر پہلے ایرانی دارلحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔
-
عمان کے بادشاہ دو روزہ دورے پر ایران روانہ +تصاویر
عمان کے سلطان دو روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے۔
-
مقتدائی کی مہر نیوز سے گفتگو:
ایران-عمان تعلقات علاقائی ممالک کیلئے نمونہ بن سکتے ہیں
ایران اور عمانی پارلیمانی دوستی کمیٹی کے سربراہ نے عمانی بادشاہ کے تہران کے متوقع دورے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران-عمان کے دوستانہ تعلقات خطے کے تمام ممالک کیلئے نمونہ بن سکتے ہیں۔
-
سلطان عمان کے دورہ تہران سے دونوں ملکوں کے تجارتی روابط مزید بڑھیں گے، ایرانی سفیر
مسقط میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ سلطان عمان کے دورہ ایران سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
-
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی مسقط میں عمان کے سلطان سے ملاقات
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ مسقط پہنچ گئے/ عمانی چیف آف اسٹاف کی جانب سے پرتباک استقبال
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد باقری ایک اعلیٰ فوجی وفد کے ہمراہ عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں۔ جہاں عمانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی نے باضابطہ استقبال کیا۔
-
پابندیوں کے خاتمے کے لئے عمان کی کوششیں قابل قدر ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ عبداللہیان نے کہا ہے کہ عمان نے ایران پر عائد غیر منصفانہ پابندیاں ختم کرنے کے لئے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے اور دونوں ممالک نے اس حوالے سے ہمیشہ باہمی مشورے سے کام کیا ہے۔
-
ایرانی صدر کی عمان کے بادشاہ سے ٹیلیفونک گفتگو؛
غاصب صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ممالک کا باہمی تعاون ضروری ہے
ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے عمان کے بادشاہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک مسلمان ممالک متحد نہ ہوجائیں، فلسطین کا دفاع اور غاصب صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں ہے۔
-
ایران اور عمانی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔
-
ایران اور عمانی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛
عمان ہمیشہ ایران کا ایک قابل اعتماد ہمسایہ اور دوست ملک رہا ہے
ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ عمان ایران کا قابل اعتماد ہمسایہ اور دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مزید مضبوط ہوں گے۔
-
ایران-سعودی عرب معاہدہ صہیونی حکومت کی تباہی کی نوید ہے، عمان کے مفتی اعظم
عمان کے مفتی اعظم نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے نے صہیونیوں کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور یہ صیہونی حکومت کی تباہی کی نوید ہے۔
-
ایران اور عمان کا بینکنگ رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور
ایرانی نائب صدر اور سلطان عمان کے خصوصی ایلچی اور وزیر توانائی اور معدنیات نے دوطرفہ ملاقات میں تہران اور مسقط کے تعلقات کو انتہائی دوستانہ اور ممتاز قرار دیا اور باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے بینکاری رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا ہے۔
-
ایرانی اور عمانی وزرائے خارجہ کا جے سی پی او اے کی بحالی کے مذاکرات پر تبادلہ خیال
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ فون پر بات چیت میں ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
عمان کے سلطان کو دورہ ایران کی دعوت
ایرانی وزیر خارجہ نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کو صدر آیت اللہ رئیسی کا مکتوب پیغام پہنچایا۔
-
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کا باہمی مشاورت جاری رکھنے پر زور
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر زور دیا۔
-
ایرانی قوم کی ترقی کے خلاف امریکیوں کی سازشیں اور ہٹ دھرمیاں بدستور جاری ہے، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہاکہ ایرانی قوم کی ترقی کے خلاف امریکیوں کی سازشیں اور ہٹ دھرمی گزشتہ چار دہائیوں سے جاری ہیں اور ہمیشہ ناکام رہنے کے باوجود آج تک انہوں نے سبق نہیں سیکھا۔
-
خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم خطے میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو امن و استحکام کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں اور خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں بیرونی فوجی دستے خطرہ بن چکے ہیں۔
-
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی تہران میں ملاقات
ایرانی وزیر خارجہ نے کچھ دیر پہلے ایرانی وزارت خارجہ میں اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔