7 مئی، 2023، 9:48 PM

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ مسقط پہنچ گئے/ عمانی چیف آف اسٹاف کی جانب سے پرتباک استقبال

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ مسقط پہنچ گئے/ عمانی چیف آف اسٹاف کی جانب سے پرتباک استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد باقری ایک اعلیٰ فوجی وفد کے ہمراہ عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں۔ جہاں عمانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی نے باضابطہ استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سلطنت عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی نجفی اور عمان کے فوجی حکام کے ایک وفد نے نیز ان سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، میجر جنرل باقری نے اپنے ہم منصب ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی کی عمان کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان دوروں کے دوران دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین باہمی تعاون کے حوالے سےگفتگو کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے مزید کہا کہ یقیناً یہ دورہ خطے میں تعاون اور امن و دوستی کی راہ میں مؤثر ثابت ہو گا۔ اس سفر کے دوران عمان کی مسلح افواج کے کمانڈرز اور دیگر سیاسی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

میجر جنرل باقری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران اور عمان کی مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مزید کہا کہ علاقائی مسائل اور خطے میں امن و سلامتی اور تعاون کو فروغ دینے کے طریقے، اس دورے کے دیگر اہم موضوعات میں سے ہوں گے۔

News ID 1916329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha