جنرل باقری
-
ایران اور روس کے درمیان تعلقات اسٹریٹجک اور طویل مدتی بنیادوں پر استوار ہیں، جنرل باقری
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات اسٹریٹجک اور طویل مدتی بنیادوں پر استوار ہیں جو حکومتوں کی تبدیلی سے متزلزل نہیں ہوں گے۔
-
جنرل باقری نے شہید رئیسی کو خراج عقیدت پیش کیا
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے تہران یونیورسٹی میں شہدائے خدمت کی نماز جنازہ کے دوران شہید صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
وعدہ صادق پورا ہوگیا، امریکہ کو خبردار کردیا تھا، جنرل باقری
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کاروائی کا وعدہ پورا ہوگیا اور تمام اہداف کو نشانہ بنالیا ہے۔
-
مسئلہ فلسطین ایران کی اہم اسٹریٹیجک پالیسیوں میں شامل ہے، سربراہ ایرانی مسلح افواج
ایرانی مسلح افواج کے چیف جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد سے فلسطین کاز اس ملک کی اہم اسٹریٹیجک پالیسیوں کا حصہ رہا ہے۔
-
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی قوم کو نئے سال کی مبارک باد
جنر ل باقری نے ایرانی کلینڈر سال کے آغاز کی مناسبت سے قوم کے لئے ترقی اور سربلندی اور مسلمانو ں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
-
غزہ مقاومت کا نمونہ بن چکا ہے، جنرل باقری
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ غزہ میں گذشتہ کئی مہینوں کے دوران مقاومت نے صہیونی جارحیت کے خلاف بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
-
عوام انتخابات میں شرکت کے لئے پرجوش ہیں، جنرل باقری
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں عوام بڑی تعداد میں شرکت کے لئے پرجوش ہیں۔
-
ملک میں امن و امان سیکورٹی اداروں کی کوششوں کی مرہون منت ہے، جنرل باقری
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ خطے کے بحرانوں اور دشمن کی سازشوں کے باوجود ایران میں امن و امان کی اطمینان بخش صورتحال سیکورٹی فورسز کی مرہون منت ہے۔
-
11 فروری کی ریلیوں میں عوام کی شرکت سے ملکی سلامتی مزید محفوظ ہوگئی، جنرل باقری
مسلح افواج کے سربراہ نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر بڑی تعداد میں عوام کی شرکت کو ملکی سیکورٹی اور اقتدار کو یقینی بنانے کا ضامن قرار دیا ہے۔
-
پاسداران انقلاب مسلح افواج کی طاقت کا مظہر ہے، جنرل باقری
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب ایرانی مسلح افواج کی طاقت کا مظہر ہے جو ایمان اور خلوص کے بل بوتے پر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مصروف ہے۔
-
طوفان الاقصیٰ فلسطین کی اسرائیل مخالف لڑائی میں اہم موڑ ثابت ہوا، جنرل باقری
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کا آپریشن طوفان الاقصیٰ قابض حکومت کے خلاف فلسطینی عوام کی لڑائی میں ایک اہم موڑ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
-
عراق کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، جنرل باقری
عراقی وزیردفاع کے ساتھ ملاقات کے دوران ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل باقری نے کہا کہ عراق کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔
-
صہیونی حکومت کے مظالم فلسطینیوں کو فتح سے نہیں روک سکتے، جنرل باقری
ایرانی زمینی فوج کے چیف آف سٹاف نے کہا ہے کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کا خون بہارہا ہے لیکن صہیونی حکومت کے مظالم فلسطینیوں کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ہیں۔
-
فلسطینی مجاہدین جنگی آپریشنز اور ہتھیار سازی میں خودکفیل ہیں، جنرل باقری
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے کہا کہ مجاہدین ہتھیار بھی خود بناتے ہیں اور اسرائیل کے خلاف اپنی کارروائیاں خود پلان کرتے ہیں۔
-
ایرانی فوجی سربراہ کی روس و قطر کے وزرائے دفاع سے ٹیلفونک گفتگو، غزہ میں صہیونی جرائم پر اظہار تشویش
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل باقری نے روسی وزیردفاع سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی جرائم کا سلسلہ جاری رہا تو دوسرے عناصر جنگ میں داخل ہوسکتے ہیں۔
-
"طوفان الاقصی" نے صہیونی حکومت کے غبارے سے ہوا نکال دی، سربراہ ایرانی مسلح افواج
جنرل محمد باقری نے فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف وسیع آپریشن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے کامیاب حملوں کے ذریعے ثابت کردیا کہ طاقت کے گھمنڈ میں مبتلا غاصب صہیونی حکومت اندر سے کھوکھلی ہے۔
-
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف
ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعے پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں۔
-
علیحدگی پسند دہشت گردوں کو غیر مسلح کر کے عراق سے نکال دیا جائے، ایرانی آرمی چیف
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ علیحدگی پسند مسلح دہشت گرد قوتیں کردستانی علاقے اور پورے عراق میں موجود نہیں ہونی چاہئیں، انہیں مکمل طور پر غیر مسلح کر کے عراق سے نکال دیا جائے۔
-
ہم نے دفاعی میدان میں فیصلہ کن کامیابیاں حاصل کی ہیں، ایرانی آرمی چیف
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ مسلح افواج نے جدید اور اعلیٰ درجے کا سائنسی اور ٹیکنالوجی سسٹم ایجاد کرکے مختلف دفاعی شعبوں میں حیرت انگیز اور فیصلہ کن کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
-
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری کا ایران آذربائیجان سرحد کا دورہ
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے ایران آذربائیجان سرحد پر موجود پلدشت علاقے کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود فوجیوں سے ملاقات کی۔
-
ایران روز بروز طاقتور جبکہ اس کے دشمن کمزور ہو رہے ہیں، جنرل باقری
تہران، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے جبکہ اس کے دشمن کمزور سے کمزور تر ہوتے جارہے ہیں۔
-
ایران اور پاکستان کی یکجہتی کے خطے اور عالم اسلام کی سلامتی پر اہم اثرات ہیں، جنرل باقری
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے پاکستان کے کمانڈر انچیف سے ملاقات میں کہا کہ بلاشبہ دونوں ممالک کو مشترکہ خطرات نے متاثر کیا ہے اور یقینی طور پر دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی سے خطے اور اسلامی دنیا کی سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔
-
پاکستانی آرمی چیف کی ایرانی فوجی اعلی حکام سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
-
عراق علیحدگی پسندوں کے خلاف کاروائی کرے، ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کا انتباہ
میجر جنرل باقری نے عراقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق عراق کے شمال میں علیحدگی پسند گروہوں کے خلاف کاروائی کرے ورنہ ایران ان دہشت گروہوں کے خلاف سخت ایکشن لے گا۔
-
خداوند متعال کا وعدہ ہے کہ جبر اور استبداد کبھی بھی دوام نہیں پائیں گے، جنرل باقری
میجر جنرل باقری شہدائے 7 تیر (28 جون 1981 کے شہداء) کی برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خداوند متعال کا وعدہ ہے کہ جبر اور استبداد کبھی بھی دوام نہیں پائیں گے، اس لیے تاریخی تبدیلی کا یہ عمل ہمیشہ باطل پر حق کی فتح کی نوید بن کر مستضعف اقوام کی ڈھارس بنے گا۔
-
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی مسقط میں عمان کے سلطان سے ملاقات
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی جانب تبدیل ہو رہا ہے، جنرل باقری
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف عبداللہ بن خمیس الرئیسی سے ملاقات میں کہا ہے کہ مستقبل ہمارا اور ایشیا کا ہے۔
-
علاقائی اور دفاعی سفارتکاری کی توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے، جنرل باقری
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے عمان میں ایران کے سفیر علی نجفی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔
-
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ مسقط پہنچ گئے/ عمانی چیف آف اسٹاف کی جانب سے پرتباک استقبال
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد باقری ایک اعلیٰ فوجی وفد کے ہمراہ عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں۔ جہاں عمانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی نے باضابطہ استقبال کیا۔
-
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل باقری:
غاصب اسرائیل کی موجودہ صورتحال رہبرِ انقلاب کی پیشنگوئی کا منہ بولتا ثبوت ہے
جنرل باقری نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری حالیہ شدید جھڑپیں اور احتجاجی مظاہرے، کوئی چھوٹا واقعہ نہیں ہے، کیونکہ جعلی اور غاصب حکومت کے سربراہ نے سات بار اعلان کیا ہے کہ اسرائیل تباہی کے دہانے پر ہے اور وہ یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ ہم آئندہ 80 سال نہیں دیکھ پائیں گے۔