مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ مقاومت نے گذشتہ کئی مہینوں کے دوران غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے بہادری کی مثال قائم کی ہے۔
شامی وزیردفاع کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینی اسرائیلی وحشیانہ حملوں کے سامنے آہنی دیوار بن گئے ہیں۔ صہیونی حکومت کے مظالم نے اس کے حامیوں کو دنیا میں مزید رسوا کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے صہیونی حکومت شام اور لبنان پر حملے کررہی ہے۔
ملاقات کے دوران ایران اور شام کے اعلی دفاعی عہدیداروں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
آپ کا تبصرہ