3 فروری، 2024، 3:41 PM

ایرانی وزارت خارجہ کی شام اور عراق میں امریکی حملوں کی شدید مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کی شام اور عراق میں امریکی حملوں کی شدید مذمت

وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام اور عراق پر امریکی حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے شام اور عراق پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں صہیونی جارحیت کی حمایت کے بعد یمن ، عراق اور شام پر امریکی حملے کے نتیجے میں خطے کے حالات مزید کشیدہ ہوں گے۔

کنعانی نے کہا کہ امریکہ نے شام ، عراق اور یمن پر صہیونی حکومت کے اہداف کی خاطر حملے کئے ہیں۔ ان حملوں کا ایک مقصد غزہ میں صہیونی جارحیت سے عالمی برادری کی نظریں ہٹانا ہے۔

ترجمان نے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملوں سے خطے اور عالمی سطح پر سلامتی کو درپیش خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔ ایران اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر زور دیتا ہے کہ امریکی غیر قانونی اور جارحانہ کاروائیوں کو روکنے کے لئے اقدام کریں۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کی بنیادی وجہ صہیونی حکومت کے مظالم ہیں۔ اسرائیل امریکی حمایت کے تحت خطے کا امن برباد کررہا ہے۔ خطے میں امن بحال کرنے کے لئے اس کی بنیادی وجہ یعنی اسرائیل کی ریشہ کنی ضروری ہے۔

News ID 1921655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha