25 جولائی، 2024، 12:56 PM

امریکی حکام کی زبانی انسانی حقوق کے نعرے مضحکہ خیز ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

امریکی حکام کی زبانی انسانی حقوق کے نعرے مضحکہ خیز ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ غزہ کے قصاب کا استقبال کرنے والے امریکی اور یورپی حکام کی زبانی انسانی حقوق کے نعرے مضحکہ خیز ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صہیونی مجرم وزیر اعظم غزہ میں نو مہینے جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کے بعد اپنے حامیوں کی آغوش میں پہنچ گئے ہیں۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مغرب کی طرف سے کئی دہائی تک خود کو معصوم اور انسان دوست قرار دینے کی پالیسی کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے اور دنیا کے سامنے امریکی درندہ صفت چہرہ واضح ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی حکام کی زبانی انسانی حقوق کے نعرے انتہائی مضحکہ خیز ہیں۔

کنعانی نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو زندگی کی بنیادی اور فطری حقوق بھی حاصل نہیں ہیں۔ پانی، روٹی اور دوائی انسانی کی بنیادی ضروریات میں ہیں تاہم صہیونی حکومت نے غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں کو اپنے حقوق سے محروم کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تل ابیب کے قصاب ہر روز فلسطینی بچوں کا قتل عام کررہا ہے جبکہ دوسری طرف امریکہ کانگریس کے اجلاس میں اس جلاد صفت انسان کا استقبال کررہا ہے۔

News ID 1925592

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha