مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ گذشتہ 9 مہینوں کے دوران صہیونی حکومت نے غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے اور جرائم کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔
انہوں نے کہا کہ اس غیر مساوی جنگ میں اسرائیل نے غزہ میں ہسپتالوں، اسکولوں اور رہائشی مکانات کو بھی نشانہ بنایا۔ عمارتوں سے لاشیں برامد ہوئیں۔
ناصر کنعانی نے کہا کہ صہیونی فورسز نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے بچوں پر بھی براہ راست فائرنگ کی اور بے گناہ خواتین کو بمباری کرکے شہید کردیا۔ غزہ میں 17 ہزار بچے ایسے ہیں جو والدین سے محروم ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو انسانی حقوق کا سبق پڑھانے والا امریکہ مسلسل اسرائیل کی حمایت کررہا ہے۔ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم میں امریکہ بھی برابر شریک ہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کے خلاف امریکی یونیورسٹی طلباء احتجاج کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی مظالم کے باوجود فلسطینی عوام سینہ سپر ہوکر کھڑے ہیں۔ اسرائیل نے ظلم کے پہاڑ توڑ کر اپنی نابودی کا سامان فراہم کیا ہے۔ صہیونی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ