6 دسمبر، 2025، 11:24 PM

جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے عزم پر قائم ہیں، ایرانی نائب صدر

جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے عزم پر قائم ہیں، ایرانی نائب صدر

محمد رضا عارف جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تاکید کرتے ہوئے 20 ہزار میگاواٹ جوہری بجلی منصوبے کو قومی ضرورت قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران نے کبھی جوہری توانائی کے غیر پرامن استعمال کا پروگرام نہیں بنایا اور نہ ہی یہ امر ایران کے قومی نظریے میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے گذشتہ کئی دہائیوں کے دوران عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ مغربی ممالک نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے حوالے سے نامناسب اور جانبدارانہ رویہ اپنایا، تاہم اس کے باوجود ایران نے جوہری طب اور ریڈیو فارماسیوٹیکلز کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جو ان غلط اندازوں کا مؤثر جواب ہیں۔

نائب صدر نے ایران کے 20 ہزار میگاواٹ جوہری بجلی منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک نے سیاسی مقاصد کے تحت ایران کی جوہری سرگرمیوں کو غلط رنگ دیا گیا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کا مقصد صرف توانائی کی ضروریات پوری کرنا ہے۔ 2041 تک جوہری بجلی کی پیداوار کو 20 ہزار میگاواٹ تک بڑھانا ایک ناقابل تردید قومی ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ جوہری ایندھن صاف اور محفوظ ترین توانائی ذرائع میں شامل ہے اور ایران کو بالخصوص مقامی صلاحیتوں کے تحت تیار کیے جانے والے بجلی گھروں کے منصوبوں کو پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔

News ID 1936937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha