مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کل قومی ایٹمی دن کے موقع پر اصفہان میں جوہری ایندھن کے کارخانے کا افتتاح کیا ہے اور ایران نے اب مقامی طور پر جوہری ایندھن تیار کرنے کی مہارت حاصل کرلی ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ نطنز کے جوہری پلانٹ میں زیادہ صلاحیت کے دو سینٹری فیوجز کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے اور اب سینٹری فیوجز کی تعداد چھ ہزار سے بڑھا کر سات ہزار کر دی ہے۔احمدی نژاد نے اصفہان میں ایک جوہری قومی دن کی تقریب میں جوہری توانائی کے پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاملات پر دنیا کے خدشات پر بات چیت کرنے پر تیار ہے بشرطیکہ وہ بات چیت انصاف اور باہمی عزت کے اصولوں پر مبنی ہو۔ایران نے ہمیشہ مغربی دنیا کے ان شبہات کو رد کیا ہے کہ ایران ایٹمی اسلحہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور بین الاقاومی جوہری ادارے نے متعدد رپورٹوں میں ایران کے ایٹمی پروگرام کو پر امن قراردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ