مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی فوج کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں تمام فوجیوں، ان کے اہلِ خانہ اور عوام کو مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ مجتبی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن، جو کہ اسلامی جمہوری ایران کی دفاعی تاریخ کا مبارک موقع ہے اور جسے امامِ کبیر خمینیؒ کی دُوراندیشی سے فوج کے دن سے منسوب کیا گیا، میں تمام فوجی اہلکاروں، ان کے معزز خاندانوں اور عظیم ملتِ ایران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی، فوج کی زندگی کے دو ادوار کے درمیان ایک نمایاں لکیر ثابت ہوئی۔ اسے اُس کمزوری کے زمانے کے خاتمے کے طور پر دیکھنا چاہیے جو دشمنانِ وطن نے اور اندرونی خائنوں نے فوج اور اس کے بہادر اور مخلص جوانوں پر مسلط کر رکھی تھی۔ انقلاب کے بعد فوج اپنے صحیح مقام پر آگئی اور طاغوتی، فاسد پہلوی نظام کی بجائے ملت کی آغوش میں پہنچ گئی، کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ فوج ملت ہی کی فرزند ہے اور عوام کے گھروں سے جنم لیتی ہے۔ بہت جلد فوج نے امریکہ کے شیطانی منصوبوں، پہلوی طاغوت کے باقی ماندہ عناصر اور اُن علیحدگی پسند قوتوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہو کر کارنامے رقم کیے جو ایران کو ٹکڑوں میں بٹا ہوا دیکھنا چاہتے تھے۔
آیت اللہ مجتبی خامنہ ای نے کہا کہ اسلامی فوج آج بھی اپنے وطن، سرزمین اور پرچم کی بہادری سے حفاظت کر رہی ہے۔ خدا پر پکے یقین اور عوامی سہارے کے ساتھ مسلح افواج کے دوسرے مجاہدین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو کر دنیا کی دو بڑی کفر و استکبار کی فوجوں کے مقابل سینہ سپر ہے اور ان کی کمزوری اور بے بسی کو دنیا والوں پر آشکار کر رہی ہے۔ جس طرح اس کے ڈرون بجلی کی طرح امریکہ اور صہیونی مجرموں پر گرتے ہیں، اسی طرح اس کی بہادر بحریہ بھی دشمن کو شکست کا تلخ ذائقہ چکھانے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کا دن ہمارے اس عظیم شہید رہنما کی ولادت کا دن بھی ہے؛ وہ شخصیت جس نے انقلاب کے ابتدائی برسوں میں فوج کے تحفظ کے لیے ان تمام سازشوں کے خلاف سب سے زیادہ کوشش کی جن کا مقصد فوج کو ختم کرنا تھا اور پھر اسی فوج کی مختلف میدانوں میں توانائیوں کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ یقینا اس عوامی ادارے کی گوناگون توانائیوں کی ترقی کی راہ کو پہلے سے زیادہ ہمت کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے، اور ان شاء اللہ، اس کی تکمیل کے لیے جلد ضروری اقدامات جاری کیے جائیں گے۔
رہبر معظم نے کہا کہ اس راہ میں ان کمانڈروں کو یاد رکھنا اور انہی سے سبق لینا لازم ہے جنہوں نے گزشتہ پانچ دہائیوں میں فوج کی قیادت اور رہنمائی کی، اور جن میں سے بہت سے قافلۂ شہدا میں شامل ہوچکے ہیں۔ ان رہنماؤں کے اقدامات، پروگرام اور ان کی پاکیزہ اور بے لوث سیرت مسلح افواج کے تمام ارکان کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان عظیم شخصیات میں شہید قرنی، فلاحی، نامجو، فکوری، بابائی، ستاری، اردستانی اور صیاد شیرازی، سید عبدالرحیم موسوی اور نصیر زادہ جیسے شہداء کے نام شامل ہیں۔
خداوند متعال کا سلام اور درود اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے تمام مجاہدوں پر ہو، چاہے وہ کمانڈر ہوں، یا کارکنان اور خاموش و گمنام سپاہی۔ اور خدا کا سلام اور خاص درود، فوج کے تمام جانثاروں اور جانبازوں پر، اور تمام ان شہیدوں کے معزز خاندانوں پر جو امریکہ اور صہیونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ میں ملتِ ایران پر قربان ہوئے۔
والسلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
آپ کا تبصرہ