10 اکتوبر، 2026، 7:43 PM

امریکہ کو ایران اور ایرانی برداشت نہیں، ایرانی رکن پارلیمنٹ

امریکہ کو ایران اور ایرانی برداشت نہیں، ایرانی رکن پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے امریکی وزیرِ خارجہ کی ایران کے متعلق ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ہخامنشی سلطنت کے بارے میں حالیہ بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ امریکہ کا مسئلہ ایران اور ایرانی قوم سے ہے۔

ابراہیم عزیزی نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ایک ایسا ملک جس کی تاریخ کا آغاز مقامی باشندوں کے قتلِ عام سے ہوا اور جس نے کبھی استعمار اور خونریزی سے ہاتھ نہیں کھینچا، وہ ہخامنشیوں پر جرائم کا الزام عائد کرتا ہے، حالانکہ ہخامنشیوں نے تو دنیا میں انسانی حقوق کا پہلا بیانیہ تحریر کیا تھا! ان (امریکیوں) کی خبیث فطرت میں ہی ایران اور ایرانی قوم سے مسئلہ ہے۔

News ID 1942014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha