10 اکتوبر، 2026، 5:01 PM

روسی پارٹی کی ایرانی سیاسی جماعت کو عالمی اجلاس میں شرکت کی دعوت

روسی پارٹی کی ایرانی سیاسی جماعت کو عالمی اجلاس میں شرکت کی دعوت

دمیتری میدویدیف نے ایرانی سیاسی جماعت حزب مؤتلفہ اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمدعلی امانی کو تحریک ’’حریت اقوام‘‘ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، جس میں 60 سے زائد سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی متحدہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق صدر دمیتری میدویدیف نے ایرانی پارٹی حزب مؤتلفہ اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمدعلی امانی کے نام ایک باضابطہ خط میں انہیں تحریک ’’حریت اقوام‘‘ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

میدویدیف نے خط میں 14 نومبر 2025 کو سوچی میں تحریک کی مستقل کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے فیصلے کا حوالہ دیا جس میں افریقہ، یوریشیا، لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی 60 سے زائد نمایاں سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی شرکت متوقع ہے۔ 

ان جماعتوں کا مقصد عالمی اکثریتی ممالک کی ذمہ دار سیاسی قوتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور نوآبادیاتی نظام کی نئی شکلوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

خط میں میدویدیف نے محمدعلی امانی سے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی۔ امانی کو تحریک ’’حریت اقوام‘‘ کی مستقل کمیٹی یا مرکزی کونسل کا رکن بھی منتخب کیا گیا ہے۔

میدویدیف نے خط میں اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششیں نوآبادیات کی نئی شکلوں کے خاتمے اور ایک منصفانہ کثیر قطبی عالمی نظام کے قیام میں مدد دیں گی، جبکہ روس اور ایران کے تعلقات کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ بھی ثابت ہوں گی۔

News ID 1942007

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha