10 اکتوبر، 2026، 4:36 PM

ایران کے ساتھ معاہدہ ضروری ہے، صدر پوٹن کا ٹرمپ پر زور

ایران کے ساتھ معاہدہ ضروری ہے، صدر پوٹن کا ٹرمپ پر زور

روسی صدر نے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ایران کے معاملے پر سیاسی حل کے امکانات اب بھی موجود ہیں اور معاہدہ طے پانا ممکن بھی ہے اور ضروری بھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے بتایا کہ ولادیمیر پوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ایران سے متعلق معاملات کے حل کے لیے سیاسی راستے اب بھی کھلے ہیں۔

صدر پوٹن نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانا اب بھی ممکن اور ضروری ہے۔

اوشاکوف کے مطابق، صدر پوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ یوکرین نے روسی ریاستی ڈوما کے انتخابات کے دوران حملے کرکے یوکرین بحران کے حل کے لیے جاری مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا ہے۔ انہوں نے کیف کے خلاف ماسکو کی ممکنہ جوابی کارروائیوں پر بھی ٹرمپ سے گفتگو کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان پیغامات کو میامی میں موجود یوکرینی مذاکراتی وفد تک پہنچائیں گے۔

News ID 1942006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha