10 اکتوبر، 2026، 8:06 PM

فرانسوی عملے نے تل آویو کے لیے اسلحے کی کھیپ کی لوڈنگ روک دی

فرانسوی عملے نے تل آویو کے لیے اسلحے کی کھیپ کی لوڈنگ روک دی

فرانس سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب اسلحے کی کھیپ روانہ کرنے کی کوششوں کو روکنا یورپ میں صیہونیت مخالف جذبات کے پھیلاؤ کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی مزدور یونینوں نے غاصب صیہونی حکومت کی فوجی کمپنی البیت (Elbit) سے متعلق ایک کھیپ کی لوڈنگ روک دی۔ یہ کھیپ گزشتہ جمعرات کو پیرس کے شارل دوگل ہوائی اڈے سے ایئر فرانس کی پرواز کے ذریعے بن گوریون ہوائی اڈے منتقل کی جانی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، یہ اقدام تین مزدور یونینوں اور صیہونیت مخالف گروپوں کے درمیان رابطہ کاری کے بعد کیا گیا۔ یہ گروپ اسرائیلی فضائی کمپنی العال کے لیے متبادل کھیپوں کی ترسیل روکنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل، فرانس کی بندرگاہ مارسی کے کارکنوں نے بھی فوجی صنعت سے متعلق پرزوں کی ایک کھیپ لوڈ کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کی منزل مقبوضہ فلسطینی علاقے بتائے گئے تھے۔ یہ اقدام تل آویو کو فوجی سازوسامان کی منتقلی کے خلاف فرانسیسی کارکنوں کے سابقہ احتجاجی اقدامات میں سے ایک تھا۔

News ID 1942012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha