مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے ایران کی تہذیب سے متعلق مارکو روبیو کے حالیہ بیان کے جواب میں کہا ہے کہ تاریخ میں ایرانیوں کا سامنا ایسے لوگوں سے ہوتا رہا ہے جو خود کو دنیا کا حاکم سمجھتے تھے اور قدیم تہذیبوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کی کوشش کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ آگ اور شعلے لے کر آئے، لیکن گرد و غبار اور ذلت کے ساتھ واپس گئے۔
قالیباف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ سکندر کی میراث کی تلاش میں ہیں، انہیں بھی والرین جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’’تمہیں گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے!‘‘
آپ کا تبصرہ