22 اگست، 2025، 2:53 PM

جارحیت کی صورت میں مسلح افواج دندان شکن جواب دیں گی، جنرل حاتمی

جارحیت کی صورت میں مسلح افواج دندان شکن جواب دیں گی، جنرل حاتمی

ایرانی آرمی چیف جنرل حاتمی نے انتباہ کیا ہے کہ دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں عبرتناک جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے دفاعی صنعت کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی فوج اور مسلح افواج، دشمن کے ہر ممکنہ حملے کا پہلے سے زیادہ سخت اور پشیمان کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

امیر حاتمی نے اپنے پیغام میں وزیر دفاع جنرل عزیز نصیرزادہ اور وزارت دفاع کے تمام ماہرین، محققین اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی صنعت کی برق رفتار ترقی، رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی بصیرت افروز قیادت اور قوم کی طاقت پر بھروسے کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے آٹھ سالہ مقدس دفاع اور حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو دنیا پر ثابت کر دیا ہے، جس نے دشمن کو باور کرا دیا کہ ایران اپنی بقا اور استقلال کے تحفظ کے لیے کسی بیگانے کا محتاج نہیں۔

فوجی سربراہ نے کہا کہ 12 روزہ جنگ نے ثابت کیا کہ رہبر انقلاب کی حکیمانہ رہنمائی، قومی اتحاد اور ایرانی عوام کی بصیرت اور مزاحمت نے دشمن کو شکست دی اور اس کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

امیر حاتمی نے شہید کمانڈرز اور شہید ایٹمی سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ فوج اور وزارت دفاع آئندہ بھی ملک کی سلامتی اور دفاعی طاقت میں اضافے کے لیے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کے بہادر فرزند ماضی کی طرح مستقبل میں بھی زیادہ بہادری اور جرات کے ساتھ دشمن پر ایسا جوابی وار کریں گے جس سے دشمن کو سخت پشیمانی ہوگی۔

News ID 1934951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha