ایرانی مسلح افواج
-
ایران کے خلاف نئی جنگ کی آگ سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی، جنرل عبداللہی
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف نئی جنگ شروع کی گئی تو اس کی آگ سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔
-
دشمن نے دوبارہ غلطی کی تو دندان شکن جواب دیں گے، جنرل امیر حاتمی
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر انچیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ مسلح افواج اپنی مکمل تیاری اور ہوشیاری برقرار رکھتے ہوئے دشمن کی جانب سے دوبارہ کسی غلطی کی صورت میں اس کی دھمکیوں کا بھرپور جواب دیں گی۔
-
ایران کی پہلی مقامی ساختہ 2 میگاواٹ ونڈ ٹربائن قومی گرڈ سے منسلک
ایرانی وزیر توانائی کے مطابق مکمل طور پر ملکی ساختہ 2 میگاواٹ کی پہلی ونڈ ٹربائن قومی بجلی کے گرڈ سے کامیابی کے ساتھ منسلک کر دی گئی ہے۔
-
ایران کے پاس دشمن کو جواب دینے کے لیے وافر میزائل موجود ہیں، جنرل بلالی
سپاہ پاسداران کے اعلی کمانڈر کے مطابق مسلح افواج کے پاس اتنی میزائل صلاحیت موجود ہے کہ طویل محاذ آرائی کی صورت میں بھی کارروائیاں جاری رکھی جا سکتی ہیں۔
-
خطے میں امریکہ کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے، ایرانی مسلح افواج
ایرانی مسلح فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل امیر اکرمینیا نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور امریکی افواج کو رسد، ایندھن اور دیگر ضروریات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
-
ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی کشیدگی بڑھانے کی چار ممکنہ منظرنامہ
ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں بنیادی سوال صرف یہ نہیں کہ جنگ ہوگی یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ اگر کشیدگی کا نیا مرحلہ شروع ہوتا ہے تو ممکنہ طور پر امریکا اور اسرائیل کون سے راستے اختیار کر سکتے ہیں اور ایران ان کے لیے کس حد تک تیار ہے۔
-
ٹرمپ کی دھمکیاں اس کی بے بسی کی علامت ہیں، ایرانی مسلح افواج
ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف جارحانہ بیانات اور بار بار دی جانے والی دھمکیاں محض داخلی تشہیر کا ایک ذریعہ ہیں۔
-
دشمن کو مزید شکست کا تلخ ذائقہ چکھائیں گے، ایرانی مسلح افواج
ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے تجربات نے ملک کی دفاعی طاقت اور خود انحصاری کو مضبوط کیا ہے اور مسلح افواج قومی مفادات، عوام کے حقوق اور ملکی سالمیت کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
-
ایران کے دفاع میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کریں گے، جنرل حاتمی
ایرانی بری فوج کے کمانڈر انچیف جنرل حاتمی نے کہا ہے کہ مسلح افواج دشمنوں کے مقابلے میں ایران کی آزادی، سلامتی اور ارضی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
-
ایرانی فوج بدستور طاقتور/تباہ کرنے کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں، فوجی ترجمان
ایرانی فوج کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی فوجی طاقت تباہ کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج خطے میں موجود ہے اور حالات پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔
-
عوامی مزاحمتی جدوجہد کا تحفظ کریں گے، فساد کی جڑیں اکھاڑ دیں گے، سربراہ ایرانی عدلیہ
ایران کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع میں سڑکوں پر نکلنے والے عوام کی موجودگی کا تحفظ کیا جائے گا، قانون کو حتمی معیار بنایا جائے گا اور بدعنوانی کے بنیادی اسباب اور مراکز کی نشاندہی کرکے اس کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
-
ایران پر جہاں سے بھی جارحیت ہوگی، برداشت نہیں کریں گے/ہمیں دوبارہ آزمانے کی غلطی نہ کریں،ایرانی فوج
ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور حضرت خاتم الانبیاءؐ مرکزی ہیڈکوارٹر نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہم کسی بھی مقام سے ہونے والی جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے اور جارح امریکی فوج کے پاس خطے سے انخلا کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
-
دشمن ایرانی قوم اور مسلح افواج کے جذبے کو سمجھنے میں غلطی کا شکار ہے، ایرانی بحریہ
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے اس فورس کے جوانوں کے عزم، متحرک صلاحیت اور اقتدار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن، ایرانی قوم اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جذبے کو سمجھنے میں غلطی کا شکار ہے۔
-
ایرانی مسلح افواج کی جنگی حالات میں حکومت کی کوششوں کی قدر دانی
ایرانی مسلح افواج نے حکومت کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملکی خودمختاری اور سیاسی اقتدار کے تحفظ کے لیے حکومت کے ساتھ ہیں۔
-
دشمن کو مکمل شکست دینے تک مزاحمت جاری رہے گی، ایرانی مسلح افواج
ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ امریکی اور صہیونی دشمنوں کی خطے میں مکمل شکست، ایرانی قوم کے حقوق کے حصول اور دشمن کے سامنے اس کے تسلیم ہونے تک مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔
-
رہبر معظم کے دستور پر ایرانی مسلح افواج، سپاہ اور بسیج کے 6 اعلی کمانڈروں کی تقرری
مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے حکم پر مسلح افواج کے جنرل اسٹاف، سپاہ پاسداران اور بسیج میں 6 اہم عسکری و انتظامی عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تعیناتی کردی گئی۔
-
دشمن نے جارحیت جاری رکھی تو جوابی حملے نئے مرحلے میں داخل ہوں گے، ترجمان ایرانی فوج
ترجمان ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا جنوبی ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران نئی حکمت عملیوں اور آپریشنل منصوبوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے دشمن پر عرصہ حیات تنگ کرے گا۔
-
ایران کی مسلح افواج ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ملک پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن اور براہ راست جواب دیا جائے گا۔
-
آبنائے ہرمز پر ایرانی عوام کے حقوق سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترجمان ایرانی فوج
بریگیڈئیر محمد اکرمی نیا نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج آخری سانس تک آبنائے ہرمز میں ایران کے حقوق کا دفاع کریں گی اور اس کی بحالی صرف ایران کے حقوق اور جنگ بندی مفاہمتی یادداشت کی شرائط کے احترام سے ہی ممکن ہے۔
-
ایران پیشگی اور اچانک کارروائی کے لیے مکمل تیار ہے، جنرل پوردستان
ایرانی فوج کے اسٹریٹجک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سو فیصد تیار ہیں۔
-
وطن اور ولایت کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں, بریگیڈیئر ولی رحمانی
ایرانی فوج کے منصوبہ بندی، پروگرامنگ اور بجٹ امور کے نائب سربراہ بریگیڈیئر ولی رحمانی نے کہا ہے کہ ایرانی فوجی پوری تاریخ میں دشمنوں کے مقابل ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں اور کسی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکاتے۔ انہوں نے کہا کہ وطن دوستی اور ولایت سے وابستگی ایرانی فوجیوں کی نمایاں خصوصیات ہیں۔
-
ملک اور انقلابِ اسلامی کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، ایرانی مسلح افواج کا عزم
مرکزی خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے امام خمینی کی برسی اور 15 خرداد کی یاد میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج رہبر انقلاب کی قیادت میں پوری طاقت کے ساتھ ملک، قومی سلامتی اور انقلاب اسلامی کے اصولوں کا دفاع جاری رکھیں گی۔
-
ایرانی مسلح افواج کے صبر کی بھی ایک حد ہے، محسن رضائی
ایران کی مصلحت نظام کونسل کے رکن اور سابق اعلی فوجی کمانڈر محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران بحری محاصرے کے تسلسل یا لبنان میں کشیدگی میں اضافے کو برداشت نہیں کرے گا۔
-
دوبارہ جارحیت کی صورت میں پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، ایرانی کمانڈر کی سخت وارننگ
ایرانی ڈپٹی آرمی کمانڈر نے کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ایران کی مسلح افواج جدید دفاعی نظاموں سے لیس اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
-
آبنائے ہرمز پر مؤثر کنٹرول برقرار، خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی، ایرانی مسلح افواج کا انتباہ
ایرانی مسلح افواج نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی اور انتظام ایرانی مسلح افواج کے اختیار میں ہے اور تمام جہازوں کو سپاہ پاسداران کی بحریہ سے پیشگی اجازت حاصل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔
-
اسلامی فوج بہادری کے ساتھ ملک اور پرچم کا دفاع کررہی ہے، رہبر معظم
رہبر معظم انقلاب نے کہا ہے کہ انقلاب کے بعد فوج نے دشمنوں کے سامنے بہادری سے کھڑے ہو کر ملک اور عوام کی حفاظت کی اور آج بھی مضبوط ایمان اور عوامی حمایت کے ساتھ اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔
-
ایرانی فوج اقتدار، سلامتی اور سرحدوں کی محافظ ہے، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایرانی فوج نے قربانی اور جانثاری کے ذریعے ملک کی حاکمیت اور سلامتی کے تحفظ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
-
ایرانی مسلح افواج کے حملے کی صلاحیت کو کوئی نہیں روک سکتا، ایران
خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے بیان کیا: ایران کی مسلح افواج کے حملے کی صلاحیت مقامی سائنس اور ٹیکنالوجی سے ماخوذ ہے، یہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی اور نہ ہی اسے روکا جا سکتا ہے۔
-
جہاں سے ہم پر حملہ ہوجائے، اسے نشانہ بنانا ہمارا جائز حق ہے، ایرانی مسلح افواج
خاتمالانبیا سینٹرل کمانڈز کے ترجمان نے خطے کی حالیہ کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جارح امریکی فوج نے خطے میں اپنے فوجی اڈوں کے تباہ ہونے کے بعد، عراب امارات کے بعض شہروں کی بندرگاہوں اور خفیہ پناہ گاہوں سے حملے کیے ہیں۔
-
ایران پر امریکی_صہیونی جارحیت کا پندرہواں دن، ایرانی میزائلوں نے تباہی مچادی
ایرانی مسلح افواج نے امریکی اور صہیونی تنصیبات پر کامیاب حملے کرکے فضائی اڈوں اور دیگر تنصیبات کو تباہ کردیا۔