11 ستمبر، 2025، 5:06 PM

ایرانی عوام اور مسلح افواج ہر حال میں قطر کے ساتھ ہیں، جنرل موسوی 

ایرانی عوام اور مسلح افواج ہر حال میں قطر کے ساتھ ہیں، جنرل موسوی 

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل موسوی نے دوحہ پر صہیونی میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر برائے دفاعی امور سعود بن عبدالرحمان آل ثانی سے ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج اور عوام ہر حال میں قطر کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

جنرل موسوی نے کہا کہ اسرائیل کا قطر پر حملہ ایک مجرمانہ اور دہشت گردانہ اقدام ہے جو امریکی حمایت اور مغربی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ایران قطر کو دشمنوں کے مقابلے میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور ہر سطح پر تعاون کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر قطری وزیر نے ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک عملی تعاون کے لیے مزید مشاورت کریں گے۔

انہوں نے اسرائیلی حملے کو پشت سے چھرا گھونپنے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا جب قطر غزہ کے مسئلے کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف تھا۔

قطری وزیر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مؤثر اور عملی اقدامات سامنے آئیں گے۔

News ID 1935296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha