مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ بابصیرت، جذبہ مقاومت سے سرشار اور باوقار ایرانی قوم نے صہیونی حکومت کی ایران اسلامی کے خلاف جارحیت کے بعد جسے امریکہ جیسے مجرم کی حمایت اور پشت پناہی حاصل تھی، اپنی مسلح افواج کے شجاع فرزندوں کی مدد سے دشمن کو دردناک اور ہمہ گیر جوابی حملے کیے۔ اگرچہ میڈیا پر خبروں کی شدید سنسرشپ موجود تھی، لیکن اسرائیل کے جنوب سے شمال تک ہونے والے نقصانات نے ثابت کر دیا کہ دشمن کے اہم، فوجی، اسٹریٹیجک اور تحقیقاتی مراکز راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ اسلامی جمہوری ایران کے حکام بالا بارہا کہہ چکے ہیں: ایران نے کبھی کسی جنگ کا آغاز نہیں کیا ہے اور نہ کرے گا، لیکن اگر ملکی سالمیت پر کوئی حملہ ہوا تو اس کا نتیجہ اور انجام ہم خود طے کریں گے۔ مسلط کردہ حالیہ جنگ میں، اگرچہ اسرائیل حملے کا آغاز کرنے والا تھا، لیکن امریکہ نے براہ راست اس میں شرکت کی اور مغربی ممالک بالخصوص نیٹو نے اپنی انٹیلی جنس، لاجسٹک اور عملیاتی طاقتیں مکمل طور پر صہیونی جارح کی خدمت میں پیش کیں۔
جنرل موسوی نے کہا کہ اس کے باوجود ایران کی مسلح افواج نے اپنے داخلی دفاعی و عسکری وسائل اور عوام کی ہمہ جہت حمایت کے ساتھ، دشمن کی جنگی جنون زدہ گاڑی کو ناقابل جبران نقصان پہنچا کر روک دیا۔ مقبوضہ سرزمینوں میں نصب کئی سطحی فضائی دفاعی نظام، جنہیں دنیا کی رائے عامہ میں اب تک ناقابلِ تسخیر اور نفوذ سمجھا جاتا تھا، ایران کے طاقتور بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے سامنے بے اثر ہوکررہ ہو گئے۔ اس جنگ کے دوران، ان علاقوں کے رہائشیوں کے لیے حتیٰ کہ پناہ گاہیں بھی محفوظ نہ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ایرانی جوہری مراکز پر براہ راست حملہ اگرچہ صہیونی حکومت کو بچانے کی کوشش کا حصہ تھا، لیکن ایران کی مسلح افواج نے "العدید " نای امریکی فوجی اڈے پر جوابی کارروائی کر کے یہ ثابت کر دیا کہ دشمن کی چال اور مذبوحانہ کوششیں ایرانی قوم اور اس کی مسلح افواج کے فولادی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی حکام خطے کے بعض ممالک کے ذریعے مذاکرات کی بھیک مانگنے لگے اور عملی طور پر اسلامی جمہوری ایران کے آگے جھک گئے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی قوم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی دلیر و شجاع افواج کا بے دریغ ساتھ دیا۔ صہیونی دشمن اور اس کے حامیوں کو ایک بار پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ ہم ان کی ہر حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر انہوں نے کوئی اسٹریٹیجک غلطی دہرائی تو انہیں تاریخ کی تاریک گھڑہوں میں دفن کر دیں گے۔
آپ کا تبصرہ