مہر خبررساں ایجنسی نے "المیادین" کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپنے بیان میں کہا کہ ہم اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کے بہادرانہ اقدامات کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا اور ایران نے اپنی خودمختاری اور ملکی سالمیت کے دفاع میں اپنا جائز حق استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے حملوں کو پسپا کردیا۔
شہباز شریف نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
اس ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات میں پاکستان کے آرمی چیف نے عراقچی کو اپنی حکومت کی جانب سے ایران کی حمایت میں کی جانے والی سفارتی کوششوں اور جنگ کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔
آپ کا تبصرہ